امریکہ حامی ممالک کے خلاف ایران کاسخت اقدام امریکی پابندیوں کا ساتھ دینے والے ممالک کو ایران 10 سال تک تیل فروخت نہیں کرے گا:روحانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th November 2018, 10:49 AM | عالمی خبریں |

تہران،6؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان نے ان ملکوں کے لئے تادیبی کارروائی کا بل تیار کر لیا ہے جو ایران مخالف پابندیوں میں واشنگٹن کا ساتھ دیں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ذریعہ تیار کیا جانے والا یہ تادیبی بل ان سبھی ملکوں کے لئے ہو گا جو امریکی پابندیوں کی پیروی کرتے ہوئے ایران سے تیل یا دیگر ایرانی مصنوعات کی خریداری بند کر دیں گے۔اس بل کی منظوری کے بعد سے ان ملکوں کا کوئی بھی سامان ایران میں داخل نہیں ہو سکے گا جو ایران مخالف امریکی پابندیوں میں واشنگٹن کا ساتھ دیں گے۔

پارلیمنٹ کے تیارہ کردہ تادیبی بل کے تحت جو بھی ملک امریکی پابندیوں کا ساتھ دے گا اس کو 10 سال تک ایران کا تیل اور گیس فروخت نہیں کی جائے گی۔ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ5 نومبر سے شروع ہو گیا ہے یہ پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد22-31کے منافی ہیں جس میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں درج ایران کے مفادات کو کسی رکاوٹ کے بغیر پورا کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف تازہ امریکی پابندیوں کا اطلاق پیر5 نومبر سے ہو گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے خلاف تازہ امریکی پابندیوں میں ایران کی تیل کی برآمدات اور مالیاتی شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے روز وزارت اقتصاد و خزانہ کے حکام کے ساتھ تشکیل پانے والے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکیوں کو یہ بات باور کرادینے کی ضرورت ہے کہ وہ ایرانی قوم سے زور و زبردستی اور پابندیوں کی دھمکی کے انداز میں ہرگز بات نہیں کرسکتے ۔

ایران کے صدر نے کہا کہ امریکیوں کو ہمیشہ کے لئے سبق سکھائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس بات کو سمجھ سکیں کہ وہ ایرانی قوم کے مقابلے میں کبھی نہیں ٹھہر سکتے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ جو کچھ امریکی کر رہے ہیں ،اس کا مقصد صرف عوام، کمپنیوں اور دیگر حکومتوں پر دباؤ ڈالنا ہے اور اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ صرف ایران ہی نہیں ہے جو امریکہ کی پالیسیوں سے ناخوش ہے بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں کی حکومتیں یہاں تک کہ یورپی ملکوں کی حکومتیں، کمپنیاں اور حکام بھی امریکی حکومت کی اس قسم کی پالیسیوں سے برہم ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ میں وائٹ ہاؤز میں اس طرح کی لاقانونیت کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں تھے تو4 بڑے ملکوں کے رہنماؤں نے واسطہ بن کر اس بات کی کوشش کی کہ ایران کے صدر سے امریکی صدر کی ملاقات کی کوئی راہ ہموار کی جائے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کو بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ مقابل فریق عہد و پیمان پر عمل کرے اور بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قوانین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حالیہ خلاف ورزیوں کے نتیجے میں واشنگٹن ہی الگ تھلک پڑا ہے اور امریکہ نے اگر اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا اور اپنے وعدوں نیز عہد و پیمان پر عمل نہیں کیا تو پورا یورپ اس کے مقابلے میں کھڑا ہو جائے گا۔صدر ایران نے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں تمام ممالک ایران کے حامی رہے ہیں اور اس وقت بھی دنیا کے تمام ممالک امریکہ کے مقابلے میں اور ایران کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کو خاطر میں لئے بغیر اپنے تیل کی فروخت اور برآمدات جاری رکھے گا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں کی فخریہ خلاف ورزی کرے گا۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھاکہ میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ ہم غیر قانونی اور غیر منصفانہ پابندیوں کی فخریہ خلاف ورزی کریں گے کیونکہ یہ بین الاقوامی قواعد کے خلاف ہیں۔

پابندیوں کے صدارتی حکم نامے پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے5اگست کو دستخط کئے تھے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران پر اقتصادی دباؤ انجام کار اْس کی دھمکیوں کے خاتمے اور میزائل سازی کے علاوہ خطے میں تخریبی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے ایک جامع حل کی راہ ہموار کرے گا۔ ٹرمپ کے مطابق جو ملک ایران کے ساتھ اقتصادی رابطوں کو ختم نہیں کرے گا، اْسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔جمعہ2نومبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ وہ8ممالک کو عارضی طور پر ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی اجازت دے گا۔ ان ممالک میں چین، ہندوسان، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکی بھی شامل ہیں۔ یہ ممالک ایرانی تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...