قمرالاسلام کی رحلت پر روشن بیگ کا تعزیتی پیغام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2017, 9:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر قمر الاسلام کی اچانک رحلت پر وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے اپنے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے ڈاکٹر قمر الاسلام کو مسلمانوں میں ایک قد آور سیاسی قائد قرار دیا اور کہاکہ ارباب اقتدار اور ایوانوں میں مسلم مسائل کو بے باکی سے پیش کرتے ہوئے قمر الاسلام نے مسلم لیگ سے اپنے سیاسی سفر کی شروعات کی تھی اور اسمبلی میں ملت کے گرجدار ترجمان بن کر خدمات انجام دیتے رہے۔1994میں جنتادل میں شامل ہوئے اور 1996میں وہ گلبرگہ پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے۔ 1999 میں قمر الاسلام نے میرے ساتھ ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کی،اور اس وقت سے وہ مسلسل گلبرگہ نارتھ اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرتے آرہے ہیں۔ مسلم مسائل سے گہری دلچسپی اور انہیں سلجھانے کیلئے انتہائی سنجیدہ فکر کی حامل شخصیت ڈاکٹر قمر الاسلام نے بحیثیت وزیر برائے اقلیتی بہبود، اوقاف اور بلدی انتظامیہ موجودہ سدرامیا حکومت میں تین سال تک بہترین کارکردگی کی تھی، ان کی دور اندیشی کے نتیجہ میں سدرامیا نے غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کیلئے بدائی (شادی بھاگیہ) اسکیم کو اپنے منصوبے کا حصہ بنایا اور بجٹ میں اس اسکیم کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے۔ اس کے علاوہ ریاست کے ہر تعلقہ میں سرکاری اسکیموں کے تعلق سے جانکاری دینے کیلئے مولانا آزاد معلوماتی مراکز کے قیام ، اقلیتی اسکالر شپس کی تقسیم کے نظام میں غیر معمولی اصلاحات وغیرہ کو آگے بڑھانے میں ڈاکٹر قمر الاسلام کا کلیدی رول رہا۔ کابینہ کی پچھلی ردوبدل میں ڈاکٹر قمر الاسلام کو وزارت سے ہٹادیا گیا تھا اور انہیں اے آئی سی سی سکریٹری کی نئی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ڈاکٹر قمر الاسلام ایک سنجیدہ اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔ ملی مسائل پر باہمی مشوروں سے پہل کرنا اور ان کو سلجھانے کیلئے مسلسل جدوجہد کرنا ان کا وطیرہ رہا۔ ڈاکٹر قمر الاسلام کی رحلت سے کرناٹک ہی نہیں بلکہ ملک وملت ایک مخلص قائد سے محروم ہوگئے۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔