ٹی 20سیریز نہیں کھیلے گے روٹ، اسٹوکس کی واپسی میں تاخیر
سڈنی ،23؍جنوری(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)جو روٹ نے آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز سے نام واپس لے لیا جبکہ عدالت میں پیشی کی وجہ بین اسٹوکس کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی میں تاخیر ہو گی۔آسٹریلیا کے خلاف تمام پانچ ایشز میچوں اور پہلے تین ون ڈے میں کھیل چکے ٹیسٹ کپتان روٹ فروری کے آخر میں نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز کی تیاری کے لئے وطن لوٹیں گئے۔ روٹ نے کہا کہ انہیں میچ چھوڑنا پسند نہیں ہے لیکن انہیں مختصر وقفہ چاہیے تھاابھی تک ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔دوسری طرف اسٹوکس کو 13 فروری کو عدالت میں پیش ہونا ہے اور اسی دن انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ سے پہلا ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ستمبر میں ایک نائٹ کلبوں کے باہر تصادم کے بعد اسٹوکس ٹیم سے باہر ہیں اور ایشز سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔وہیں بنگلور میں 27 اور 28 جنوری کو آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہونی ہے اور روٹ اور اسٹوکس ٹاپ کھلاڑیوں میں سے ہوں گے جن پر تمام فرنچائزز کی نظریں رہیں گی۔