روٹ اور بیلس نے ’فکسنگ‘دعووں کو اشتعال انگیز قرار دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 1:49 PM | اسپورٹس |

لندن ،28؍مئی ( ایس و نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور اس وقت کے کوچ ٹریور بیلس نے ٹیم پر 2016 میں ہندوستان کے خلاف چنئی ٹیسٹ میچ میں فکسنگ کے الزامات کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔روٹ نے الجیراٹی وی چینل پر نشر ہو ا سپاٹ فکسنگ سے منسلک پروگرام پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی بی سی سے کہاکہ مجھے پتہ ہے ایک دستاویزی فلم بنی ہے اور یہ اشتعال انگیز ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں پر الزام لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے اس میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہیں، ہمیں ہیڈنگلے میں جیت درج کرنے پر توجہ دینا ہے۔بیلس نے بھی اسکائی اسپورٹس سے بات چیت میں ایسی ہی رائے ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ تھا ایک دستاویزی فلم آ رہی ہے۔مجھے نہیں پتہ کہ اس میں کیا ہے۔ میں نے اسے دیکھا نہیں ہے۔ لیکن میں وہاں (چنئی ٹیسٹ)تھا اور میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ یہ بہت اشتعال انگیز ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہم مخالف ٹیم کو ان ہی کے الفاظ میں جواب دیں گے : اسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ شروع ہونے سے قبل کوہلی کا بیان

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آغاز سے پہلے جارحانہ رویے کی وضاحت کرتے ہوئے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ان کی ٹیم نے کبھی کسی چیز کی شروعات نہیں کی ہے لیکن مخالف ٹیم کے حد سے بڑھنے پر وہ خود کی حفاظت کے لیے ضرور کھڑی ہوگی

ٹی20سریز :ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بدھ کو ہوگا پہلا میچ

کل جب ٹی 20 بین الاقوامی سیریز کی شروعات ہوگی تو میدان کے اندر اور باہر خراب دور سے دوچار آسٹریلیائی ٹیم پر ہندوستان کا پلڑا بھاری ہوگا۔ایڈیلیڈ میں چھ دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا دعوی پختہ کرنے کے مقصد سے ہندوستان کا ہدف تینوں ٹی 20 میچ اپنی جھولی میں ڈالنے کا ...

آسٹریلوی گیند بازوں کو لمبے قد کا فائدہ ملے گالیکن ہندوستانی بلے باز بھی تیار: روہت

ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں کو اپنے لمبے قد کا فائدہ ملے گا لیکن ان کی ٹیم بھی اس بار کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ہندوستانی ٹیم دورے کا آغاز 21 نومبر کو ٹی 20 میچ سے کرے گی

کوہلی کے بعد روہت کو بھی روکنے کی حکمت عملی بنا رہا ہے آسٹریلیا

ہندوستانی اوپنر روہت شرما کے لیے آسٹریلیا حکمت عملی بنارہا ہے اور اس کا انکشاف تیز گیند باز ناتھن کولٹر نال نے کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت دیگر بلے باز ہے جو بدھ سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں آسٹریلیا کے لیے سردردبن سکتے ہیں۔