ون ڈے:تین بار ڈبل سنچری بنانے والے روہیت شرمادنیا کے واحد بلے باز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th December 2017, 12:51 PM | اسپورٹس |

موہالی ،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں روہت شرما نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اور اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسریڈبل سنچری لگائی۔روہت نے میچ میں 153گیندوں کا سامنا کیا اور ناقابل شکست 208رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13چوکے اور 18 چھکے شامل ہیں۔روہت کی اس اننگز میں وہ سب کچھ موجود تھا جسے مداح دیکھنا چاہتے تھے۔اس اننگز کے ساتھ روہت نے موہالی ون ڈے میں بے شمار ریکارڈ بنایا۔روہت شرما نے اپنی تیسری ون ڈے ڈبل سنچری لگائی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ہی دو ڈبل سنچری کے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ان کے علاوہ ڈبل سنچری لگانے کا کمال صرف سچن تندولکر، وریندر سہواگ، کرس گیل اور مارٹن گپٹل ہی کر سکے ہیں۔ان تمام نے یہ حیرت انگیز کارنامہ ایک ایک بار ہی کیا ہے۔17 سال بعد کسی ہندوستانی اوپنر نے ایک ہی سال میں 6 ون ڈے سنچری لگانے کا کارنامہ انجام دیاہے۔روہت سے پہلے یہ حیرت انگیز کارنامہ سال 2000میں سوربھ گانگولی نے کیا تھا۔ان دونوں کے علاوہ یہ دھمال صرف سچن تندولکر نے کیا ہے۔سچن نے ایسا دو بار( 1996اور 1998) کیا تھا۔کپتان کے طور پر روہت نے دوسرے ہی ون ڈے میں ڈبل سنچری لگائی ۔وہ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ڈبل سنچری لگانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں۔روہت کی یہ اننگز اتنی خطرناک تھی کہ مخالف ٹیم کے بولر نوان پردیپ ون ڈے میچ میں بدترین ریکارڈ بنانے والے گیند باز بن گئے۔پردیپ نے اس میچ میں 106رن لٹا ئے۔ان کے علاوہ مک لوس(113 رنز) اور وہاب ریاض( 110)نے ہی اس سے زیادہ رن لٹائے تھے۔پردیپ نے اس معاملے میں تیسرے نمبر پر موجود ہندوستانی بولر بھونیشور کمار کی برابری کر لی۔بھونیشور کے نام بھی ون ڈے میچ میں 106رن لٹانے کا ریکارڈ درج ہے۔ روہت کی ڈبل سنچری کی بدولت ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے بھی ایک خاص سنچری لگائی۔روہت نے اس میچ میں 115 گیندوں پر سنچری لگایا جبکہ 151گیندوں میں وہ 200 پار پہنچ گئے۔یعنی انہوں نے محض 35 گیندوں پر اپنے دوسرے 100 رن پورے کئے۔اپنے ناٹ آؤٹ 208 رنز کی اننگز کے دوران اپنی آخری 27 گیندوں پر روہت کا اسٹرائک ریٹ 341 کا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 481 رنز بناکر عالمی ریکارڈ بنادیا

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر481 رنز بنا کر کئی ریکارڈز پاش پاش کردیے، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بڑے مجموعے کا نیا ریکارڈ شمار ہوگا، اس سے قبل پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز کا عالمی ریکارڈ بھی انگلینڈ کے قبضے میں ہی تھا تاہم انگلش ...

پہلی بار فٹ بال کپ کیلئے قرۃ العین بلوچ کی آواز میں گانا ریلیز

روس میں جاری 21 ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا فیفا کی جانب سے جاری کردہ آفیشل گانا ’لو اٹ اپ‘ یوں تو کپ شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہی جاری کردیا گیا تھا۔تاہم اب ملٹی نیشنل مشروب کمپنی ’کوکو کولا‘ نے بھی پہلی بار پاکستان میں فٹ بال ورلڈ کپ کا خصوصی اینتھم سانگ جاری کردیا۔

بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی

ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کاالزام عائد ہونے پر سری لنکن ٹیم نہ صرف غصے سے بھڑک اٹھی بلکہ اس نے میدان میں بھی اترنے سے انکار کردیا تھا۔