راجر فیڈرر نے 8ویں بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 4:19 PM | اسپورٹس |

لندن،17؍جولائی(ایجنسی)سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار روجرفیڈرر نے ومبلڈن کے فائنل میں کروشیا کے میرن چیلچ کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔روجرفیڈرر نے فائنل میں زخمی چیلچ کو 3-6، 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ومبلڈن چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

فیڈر نے 2012 میں ٹائٹل حاصل کرکے 122 سال بعد سب سے زیادہ چمپیئن بننے کاریکارڈ برابر کیا تھا تاہم اس مرتبہ 128 سال کے طویل ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔انگلینڈ کے ولیم رینشا نے 1881 سے1889 کے دوران سات مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزازحاصل کیا تھا جس کو سوئس اسٹار نے اپنے نام کیا۔

راجرفیڈرر نے 2003،2004،2005، 2006، 2007، 2009 اور 2012 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا تاہم مسلسل فتوحات میں ولیم رینشا کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔37 سالہ فیڈرر نے تاریخی کامیابی کے بعد حریف کھلاڑی میرن چیلچ کو ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کے کھیل کی تعریف کی۔

فیڈرر کاحریف کھلاڑی کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'انھوں نے بہتر کھیلا اور وہ ایک ہیرو ہیں اور انھیں بہترین ٹورنامنٹ پر مبارک دیتا ہوں'۔میرن چیلچ پہلے ہی سیٹ میں پاؤں میں موچ آنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے تاہم انھوں نے زبردست کھیل کے سلسلے کو جاری رکھا۔

راجر فیڈرر نے رواں سال اپنی بہترین کارکردگی کے سلسلے کا جاری رکھتے ہوئے ومبلڈن کے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈک کو 7-6، 7-6 اور 6-4 سے زیر کر کے 11ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔سوئس اسٹارکا اس سال ومبلڈن اوپن کا سفر انتہائی شاندار رہا اور وہ پورے ٹورنامنٹ میں ایک سیٹ بھی نہیں ہارے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...