راک ا سٹارجڈیجہ بولے،دھونی اور کوہلی نے مجھے بنایا نمبر ون

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2017, 1:20 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،9؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کھلاڑی روندر جڈیجہ ابھی دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ آل راؤنڈر اور بالر ہیں۔بدھ کو جڈیجہ ٹیسٹ آل راؤنڈرکی درجہ بندی میں بھی نمبر ون بنے۔جڈیجہ نے اس کے لئے دو کپتانوں کو شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میرے اس سفرمیں دولوگوں کا کافی اہم کرداررہا ہے، وہ ہیں مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بدھ کو کپتان وراٹ کوہلی نے بھی جڈیجہ کو مبارک باد دی۔کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے ماسٹر کو مبارک ہو، اچھا کیا۔آپ کوبتا دیں کہ رویندرجڈیجہ نے 2009میں اپنا ون ڈے کا ڈبیو کیا تھا، وہیں 2012میں ٹیسٹ ڈبیو کیا تھا۔اس دوران ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرسنگھ دھونی ہی تھے۔دھونی نے مسلسل روندر جڈیجہ کو موقع دیا، اس دوران دھونی پر کئی بار ان کی حمایت لینے کا الزام بھی لگا۔رویندرجڈیجہ آئی پی ایل میں بھی دھونی کے ساتھ رہے، دونوں چنئی سپر کنگ کے لئے کافی طویل ایک ساتھ کھیلے۔2013چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی فتح کے ہیرو روندر جڈیجہ ہی تھے۔انہوں نے پوری سیریز میں 12وکٹ لئے تھے۔وہیں جڈیجہ نے ٹیسٹ میں بھی مسلسل اچھی کارکردگی کی۔آپ کوبتا دیں کہ روندر جڈیجہ نے 32ٹیسٹ میں 155وکٹ لے چکے ہیں، وہیں 136ون ڈے میں 155وکٹ لیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تیز گیند باز محمد سراج اور شریس ایّر نیوز لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی 20میاچ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل

کپتان وراٹ کوہلی نے ابھی تک آرام نہیں کیا ہے جبکہ حیدرآباد کے کھلاڑی  محمد سراج اور ممبئی کے بیٹسمین شریس ایّرکو 1 نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچ کی ٹی 20 سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔