کابل:حسّاس سفارتی زون میں راکٹ حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2017, 12:57 PM | عالمی خبریں |

کابل،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)افغانستان میں پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کی شام افغان دارالحکومت کابل میں ایک راکٹ سخت پہرے والے سفارتی زون میں آ کر گرا۔یہ واقعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان کے حوالے سے اپنی حکمت عملی کے بارے میں متوقع اعلان سے چند گھنٹے قبل پیش آیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے نمائندوں نے علاقے میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے راکٹ حملے سے خبردار کرنے والے الارم اور سائرن کی آوازیں بھی سُنیں۔

ایک پولیس افسر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ راکٹ وزیر اکبر خان کے علاقے میں ایک فٹ بال گراؤنڈ میں گرا۔ تاہم فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔یہ راکٹ اس مقام کے قریب گرا ہے جہاں 31مئی کو سفارت خانوں کے زون میں ایک زور دار ٹرک دھماکا ہوا تھا۔ کارروائی میں تقریبا 150افراد ہلاک اور 400کے قریب زخمی ہو گئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔

یہ راکٹ حملہ افغان طالبان تحریک کی جانب سے گزشتہ ہفتے امریکی صدر کو خبردار کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ طالبان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک شورش زدہ ملک میں مزید امریکی فوجی ارسال کرنے سے متنبہ کیا تھا۔افغانستان میں اس وقت امریکی فوجیوں کی تعداد 8400کے قریب ہے جب کہ چھ برس قبل یہ تعداد ایک لاکھ تھی۔امریکی فوجیوں کی زیادہ تر ذمے داریاں افغان فورسز کی تربیت اور ان کے لیے مشاورت پیش کرنے سے متعلق ہیں۔ اسی طرح نیٹو کے پانچ ہزار فوجی اہل کار بھی افغانستان میں موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔