پلوامہ حملے پر رابرٹ واڈرانے کہا،اس بارشادی سالگرہ نہیں منائیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2019, 11:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سونیا گاندھی کے داماد اور پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس بار پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے۔ واڈرا نے کہا کہ وہ ایسا شہیدوں کے احترام میں کررہے ہیں۔ رابرٹ اور پرینکا کی شادی 18 فروری 1997 میں ہوئی ہے۔رابرٹ نے اس بارے میں پیر کو ایک فیس بک پوسٹ لکھی اور اس میں اپنی اور پرینکا گاندھی کی تصویر پوسٹ کی۔ اس پوسٹ میں پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی تصویر بھی ہے. اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ پلوامہ حملے میں شہید ہوئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں ان کی ہمدردی ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو اپنا پیغام بھی بھیجاہے۔اس سے پہلے کانگریس کے پارٹی صدر راہل گاندھی نے بھی پلوامہ حملے کے بعد اپنے پروگراموں کو کچھ دنوں کے لئے ٹالنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی بہن پرینکا گاندھی نے بھی لکھنؤ میں ہونے والی ان کی پہلی پریس کانفرنس کو ٹال دیا تھا۔ پرینکا نے کہا تھا کہ پلوامہ میں ہوئے حملے کی وجہ سے ملک سوگ میں ہے اور ایسے ماحول میں سیاست کی بات کرنا ٹھیک نہیں رہے گا۔ وہیں راہل گاندھی نے کانگریس کی جانب سے پریس کانفرنس کر کے کہا تھا کہ اپوزیشن اس معاملے میں حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...