پی ایم ایل اے معاملہ مسترد کرنے کی رابرٹ واڈرا کی اپیل پر ای ڈی سے جواب طلب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 11:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو ای ڈی سے پوچھا کہ کیا رابرٹ واڈرا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس منسوخ کرنے کے مطالبے والی پٹیشن سماعت کے قابل ہے۔اس معاملے میں جانچ ایجنسی نے واڈرا سے پوچھ گچھ کی ہے۔ای ڈی نے واڈرا کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حقائق کو جان بوجھ کر چھپایا ہے اس لیے انہیں کوئی راحت نہیں دی جانی چاہئے۔ مرکز اور ای ڈی کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ واڈرا کی پٹیشن سماعت کے قابل نہیں ہے اور یہ قانون کے عمل کا غلط استعمال ہے۔جسٹس ہما کوہلی اور جسٹس ونود گوئل کی بنچ نے جانچ ایجنسی سے دو ہفتے کے اندر اس بارے میں ایک حلف نامہ داخل کرنے کو کہا کہ واڈرا اور ان کے اسسٹنٹ منوج ارورہ کے دو مختلف لیکن ایک جیسی عرضیاں سماعت کے قابل ہیں یا نہیں۔ساتھ ہی عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت دو مئی کو طے کر دی۔ای ڈی کا معاملہ لندن میں 12، برائنسٹون چوک میں واقع، 19 ملین پاؤنڈ قیمت کی ایک جائیداد خریدنے میں منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق ہے۔اس جائیداد کی ملکیت واڈرا کے پاس ہے۔معاملے میں واڈرا کی نمائندگی سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کر رہے ہیں۔واڈرا نے منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ 2002 کے کچھ دفعات کو غیر آئینی قرار دئے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...