راہل کے بیان کو واڈرا کی حمایت، کہا 11 بار ای ڈی آفس گیا، سچ سامنے آئے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2019, 9:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) منی لانڈرنگ اور لینڈ ڈیل معاملے میں بار بار ایجنسیوں کے سامنے پیش ہو رہے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا نے جمعہ صبح ایک طویل فیس بک پوسٹ لکھا۔اس پوسٹ میں انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی اور کہا کہ وہ ابھی تک 11 بارای ڈی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں جس میں مسلسل 8۔10 گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ ہوئی تھی۔رابرٹ واڈرا نے لکھا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے مسلسل ایجنسیوں کے نوٹس حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مسلسل کورٹ آرڈر اور سماعت کا احترام بھی کرتے ہیں،وہ مسلسل ہر سوال کا جواب بھی دے رہے ہیں۔

رابرٹ نے لکھا کہ ان کی طرف سے یا پھر ان کی کمپنی کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی غلط کام نہیں کیا گیا ہے، بی جے پی کی حکومت جو بھی الزام ان پر لگا رہی ہے وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔انہوں نے مودی حکومت پر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔رابرٹ واڈرا نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ مودی حکومت کے کام کاج کرنے میں ناکام ہوئی ہے، تو مجھے پریشان کر رہی ہے،میں اس بات سے متفق ہوں کہ قانون سب پر لاگو ہونا چاہئے، اسی سے سچ سامنے آئے گا۔واڈرا نے اپنے اس پوسٹ کے ساتھ راہل گاندھی کا کیرالہ والی ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔

دراصل اپنے کیرلہ دورے کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی نے خواتین سے براہ راست بات چیت کی تھی، اسی دوران ایک لڑکی نے ان سے بدعنوانی کو لے کر سوال پوچھا تھا، جس میں انہوں نے رابرٹ واڈرا کا بھی نام لیا تھا۔اسی کے جواب میں راہل گاندھی نے لکھا تھا کہ قانون سب پر یکساں طور پر لاگو ہونا چاہئے۔راہل نے کہا تھا کہ آپ (حکومت) رابرٹ واڈراکی جانچ کریں، آپ کو کوئی نہیں روک رہا ہے لیکن جس رافیل سودے میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کسی شخص کو فائدہ پہنچانے کے لئے الگ سے ڈیل کی ہے تو ان کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...