منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے رابرٹ واڈرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2019, 11:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا منی لانڈرنگ کیس میں بدھ کوای ڈی کے سامنے پیش ہوئے، حکام نے یہ معلومات دی۔حکام نے بتایا کہ واڈرا صبح 10 بج کر 30 منٹ پر اپنے وکلاء کے ساتھ وسط دہلی کے جام نگر واقع ایجنسی کے دفتر پہنچے۔واڈرا کے خلاف بیرون ملک پراپرٹی خریداری میں منی لانڈرنگ سے متعلق مجرمانہ شکایت درج ہے۔

واڈرا صحت کی وجوہات کے سبب منگل کو پیش نہیں ہوئے تھے۔ای ڈی نے اس معاملے میں اس مہینے کے آغاز میں واڈرا سے تین دن کے دوران 23 گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔دہلی کی ایک عدالت نے انہیں مرکزی تفتیشی ایجنسی کی تحقیقات میں تعاون کرنے کیلئے کہا تھا۔بتا دیں کہ کہ واڈرا کے خلاف ای ڈی کا کیس لندن میں جائیداد کی خریداری میں منی لانڈرنگ سے منسلک ہے۔ان پر براینسٹن اسکوائر میں 1.9 ملین جی بی پی (برطانوی پاؤنڈ) کی جائیداد خریدنے کا الزام ہے۔ایجنسی نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسے لندن میں مختلف نئی جائیداد کی معلومات ملی ہے، جن کا تعلق واڈرا سے ہے،ان میں دو گھر شامل ہیں، ایک گھر کی قیمت پانچ ملین پاؤنڈ اور دوسرے گھر کی قیمت چار ملین پونڈ ہے۔اس کے علاوہ چھ دیگر فلیٹ اور دیگر املاک ہیں۔ان تمام معاملات میں واڈرا خودکو بے قصور بتا رہے ہیں۔اس سے پہلے واڈرا جے پورای ڈی دفتر میں بھی راجستھان میں زمین خریدنے کے معاملے میں پیش ہو چکے ہیں،کچھ دن پہلے ہی واڈرا نے جانچ کے نام پر ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...