مرکیرہ میں ڈکیت گرفتار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2017, 1:31 AM | ریاستی خبریں |

مرکیرہ:19/اپریل(ایس او نیوز) پولیس نے کشال نگر میں ڈکیتی انجام دینے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے اسے انجام دینے کی کوشش کرنے والے 5افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ان کے پاس سے 8.11لاکھ روپے کا مسروقہ سونا ' نقرئی زیورات کے علاوہ کالی مرچ ضبط کی۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے کوڈگو کے ایس پی راجندرپرساد نے کہا کہ گرفتار افراد کی شناخت سنجے کمار ' پی کے روی ' اے اسمٰعیل تمام ساکن سوموار پیٹ گاندھی نگر ' چوڈلو گاوں کے رہنے والے سی ایس سودیوا اور ہناگلو گاو ں کے این سی چندرا کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے ان کے قبضہ سے رہزنی میں استعمال ہلاکت خیز ہتھیار ضبط کئے۔ تفتیش پر پتہ چلا کہ سنجے کمار منادر میں چوری کی 12وارداتوں ' مکانات میں چوری ' گاڑیوں کی چوری کے معاملات میں ملوث ہونے کے علاوہ دیگر فوجداری معاملات کا سامنا کررہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...