صومالیہ میں الشباب کا حملہ،8 فوجی ہلاک
موغادیشو،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شدت پسند گروہ الشباب نے صومالیہ میں گزشتہ روز فوجیوں پر کیے گئے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس حملے میں آٹھ فوجی ہلاک جبکہ اتنے ہی زخمی ہو گئے تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ صومالیہ کے نیم خود مختار علاقے پَنٹ لینڈ میں ایک فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب ایک بم کی زد میں آ گئی، جس کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ شورش زدہ ملک صومالیہ میں قیام امن کی کوششوں کے لیے افریقی ممالک نے اپنی افواج بھی وہاں تعینات کر رکھی ہیں۔