سڑک رابطہ قومی ترقی کے لیے کلیدی: نائب صدر جمہوریہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th August 2018, 3:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :12/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے لیے سڑک رابطہ کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں دیہی ہندوستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ آج گجرات کے بھاؤنگر میں قومی شاہراہ 150 751 کے ادھیلائی 150ناری سیکشن کے چار لائنوں کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ گجرات کے گورنر جناب او پی کوہلی، گجرات کے وزیر اعلی جناب وجے روپانی، گجرات کے نائب وزیر اعلی جناب نتن بھائی پٹیل، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ ایل منڈاویا اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ملک کی ترقی کی واحد شرط ہی نہیں ہے بلکہ ترقی کی کسوٹی بھی ہے۔ یہ سماجی صلاحیت اور تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سڑک رابطہ دیہی و شہری خلیج کو دور کرنے کا ایک لازمی اور اہم جزء ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ دیہی سڑکوں کو یکساں ترجیح دیں۔ یہ ہماری ملک کی مجموعی ترقی کے بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ ملکی کی سماجی و اقتصادی اور تجارتی اکائی کی علامت ہوتی ہیں۔سڑک حادثوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ روڈ سیفٹی بہت اہمیت دی جانی چاہیے اور ناگہانی صورتحال میں فوری امداد فراہم کرنے کے لیے شاہراہوں کے قریب ایمبولینس اور فرسٹ ایڈ مراکز جیسے طبی ڈھانچے کے قیام کی اپیل کی۔نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ترقی کے عمل میں سرگرم شراکت کریں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مناسب امداد، بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے پر بھی زور دیا تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کا احساس ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ملک کی پالیسی نوجوانوں کی خواہشات کی عکاسی کرے۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے من سکھ ایل منڈاویا کے ذریعہ ترتیب دیے گئے پارلیمنٹ پوچھے گئے سوالوں پر مبنی‘‘ پارلیمنٹ تک میرا سفر ’’کے موضوع پر ایک کتاب کا اجراء بھی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...