سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
رائچور:20/مئی(ایس او نیوز) ضلع کے رائچورسنگھانور تعلقہ میں بدھی ہال کیمپ کے نزدیک کل دیر رات ایک کار کی ٹرک سے ٹکر ہونے سے ایک ہی خاندان کے پانچ اراکین کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے شامل ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت حسین (35) مولانا (33)صابر(14) گلابی (5) اور محبوبہ (3) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی چھ سالہ الفیہ کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔کار میں سوار لوگ ضلع کوپل کی گنگاوتی شہر کے رہنے والے تھے اور وہ رائچور اپنے آبائی جگہ جارہے تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔