آر ایل ڈی نے تین سیٹوں پر اتارے امیدوار، مظفرنگر سے الیکشن لڑیں گے اجیت سنگھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 11:36 PM | ملکی خبریں |

میرٹھ،19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوپی کے مہاگٹھ بندھن میں شامل راشٹریہ لوک دل نے منگل کو اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔راشٹریہ لوک دل کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی فہرست میں باغپت، مظفرنگر اور متھرا کی سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ان تینوں سیٹوں پر آر ایل ڈی بی ایس پی اور ایس پی کی حمایت کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔منگل کو جاری ٹکٹوں کی فہرست میں پارٹی صدر اجیت چودھری کو مغرب یوپی کی ممتاز مظفرنگر سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔اجیت سنگھ کے علاوہ آر ایل ڈی لیڈر جینت چودھری کو باغپت سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ متھرا سیٹ سے کنور نریندر سنگھ کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔اس سے پہلے کیرانہ کی نشست پر آر ایل ڈی کی امیدوار تبسم حسن کو ضمنی انتخاب میں کامیابی ملی تھی، جنہیں اس بار مہاگٹھ بندھن کی جانب سے اسی سیٹ کا امیدوار بنایا گیا ہے،اگرچہ تبسم حسن کیرانہ کی نشست پر سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی ہیں۔

مظفرنگر سیٹ پر سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) اتحاد کی جانب سے چودھری اجیت سنگھ انتخابی میدان میں ہیں۔یہ انتخابات اجیت سنگھ کی چودھراہٹ کا اصل امتحان لے گا۔مظفرنگر فسادات کے بعد آر ایل ڈی کے ووٹ بینک کو مکمل جانب سے بکھر چکا ہے۔سال 2013 میں فسادات کے بعد پولرائزیشن اور مودی لہر میں بی جے پی نے سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں یہ سیٹ 401135 ووٹوں سے جیتی تھی،اب آر ایل ڈی کے وجود کی لڑائی لڑ رہی ہے،اگر اتحاد یہ سیٹ نکال لیتا ہے تو یہ چودھری خاندان کی سیاست کے لئے لائف لائن کا کام کرے گا۔اس لحاظ سے اس سیٹ پر پورے ملک کی نظر رہے گی۔

اجیت چودھری کے بیٹے جینت چودھری اس بار باغپت سیٹ سے امیدوار بنائے گئے ہیں۔جاٹوں کا گڑھ مانے جانے والے باغپت میں آر ایل ڈی کو بڑا جھٹکا تب لگا، جب گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی سربراہ اجیت سنگھ کو یہاں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بی جے پی کے ستیہ پال سنگھ نے اس سیٹ سے 2لاکھ سے زائد ووٹوں سے جیت درج کی۔اس بار اس سیٹ پر پورے ملک کی نظر رہے گی۔مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی یہاں سے ایک بار پھر ستیہ پال سنگھ کو موقع دے سکتی ہے۔اتحاد کے لحاظ سے دیکھیں تو بی جے پی کے سامنے اس بار سخت چیلنج ہوگا۔جینت چودھری کے دادا سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ یہاں سے 1977، 1980 اور 1984 میں مسلسل انتخابات جیتے ہیں۔جینت کے والد اور آر ایل ڈی صدر اجیت سنگھ 6 بار 1989، 1991، 1996، 1999، 2004 اور 2009 میں باغپت سے ممبر پارلیمنٹ رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...