بہارمیں آرجے ڈی 20سیٹوں اورکانگریس 9پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2019, 11:45 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،23؍مارچ (ایس او نیوز؍ یو این آئی ) بہار میں راشٹریہ جنتادل کے زیر قیادت مہا گٹھ بندھن نے آج ریاست کی سبھی چالیس لوک سبھا سیٹوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کے امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ۔ آر جے ڈی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا اور ریاستی صدر رام چندر پوربے نے یہاں مہا گٹھ بندھن کی حلیف جماعتوں کے لیڈروں کی موجودگی میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا اور ساتھ ہی پہلے مرحلے کی فہرست بھی جاری کی ۔ مسٹر جھا اور مسٹر پوربے نے بتایاکہ حلیف جماعتوں کے مابین سیٹوں کی تقسیم کے تحت آر جے ڈی کو20، کانگریس کو9 راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کو پانچ ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم ) کو تین اور ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کو تین جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ایم ایل ) کو آرجے ڈی کے کوٹے سے ایک سیٹ دی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...