بہار:جے ڈی یو کے ساتھ لفظی جنگ کے درمیان آر جے ڈی نے ترجمان کو ہٹایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th June 2017, 11:55 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنتا دل یو (جے ڈی یو)کے ساتھ لفظی جنگ کے درمیان آر جے ڈی نے اپنے ایک ترجمان کو ہٹا دیا اور اپنے ایک بڑبولے ممبر اسمبلی بھائی بیریندر کو خبردار کیا جو وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ سادھے ہوئے تھے۔بہار کے آر جے ڈی سربراہ رام چندر پربے نے اشوک سنہا کو عہدے سے ہٹا دیا جو بطور ترجمان اکثر نیوز چینلز پر پارٹی کے خیالات رکھتے دیکھے جاتے تھے۔منیر سے رکن اسمبلی بھائی بیریندر کو بھی رابڑی دیوی کے 10سرکلر روڈ رہائش گاہ پر طلب کیا گیا۔ریاست میں مہاگٹھ بندھن کی دونوں پارٹیوں کے درمیان لفظی جنگ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے اس تبصرے سے شروع ہوا تھا جس میں انہوں نے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت کرنے کے جنتا دل یو کے فیصلے کوتاریخی بھول قرار دیا تھا۔جنتا دل یو چیف نتیش کمار نے بھی یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے نہیں جا رہے ہیں۔آر جے ڈی کے نائب صدر رگھونش پرساد سنگھ اور ممبر اسمبلی بھائی بیریندر، نتیش کمار اور جنتا دل یو کے خلاف تبصرہ کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے تھے لیکن معاملے نے اس وقت سنگین موڑ لے لیا جب نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پر تبصرہ جسے نتیش کمار کے خلاف دیکھا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...