28اگست کوچکبالاپور میں ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو کسانوں کی تنظیم کا احتجاج 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 4:03 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی،23؍اگست(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)بینکوں سے کسانوں کوسارا قرضہ معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھا و ہسیرو سینا کے کارکنان اگست 28کو چکبالاپور ضلع کے ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو زبردست احتجاج کریں گے یہ بات کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھا کے تعلقہ صدر سیکل رامنا ریڈی نے بتائی۔آج یہاں کے پترکرترا بھون میں منعقد آخباری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بڑے بڑے کارپوریٹ کمپنیوں سے رابطہ رکھ کر کسانوں کے قرض کو معاف کرنے میں پیچھے ہٹ رہی ہے کسانوں کے ساتھ اس ملک کے وزیر اعظم سوتیلا سلوک کررہے ہیں ان کی جھوٹی تقریروں سے ملک کے کسان  ناراض ہوچکے ہیں جبکہ مودی سرکار سے ملک کے کسان بہت ہی بیزار ہے ۔

اس موقع پر کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھا کے کافیکارکنان موجود تھے

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...