جلی کٹو کو لیکر تمل ناڈو میں اٹھی بغاوت ؛ تمل ناڈو کو ہندوستان سے الگ کرنے کی اٹھی مانگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2017, 9:19 AM | ملکی خبریں |

چنئی  19جنوری (ایس او نیوز؍ منصور عالم عرفانی ) جلی کٹو کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پورا تمل ناڈو سراپا احتجاج ہے ، یہ احتجاج اب چوتھے دن میں داخل ہوچکا ہے ، اور دھیرے دھیرے یہ دھرنااور مظاہرہ تشدد کا روپ لینے لگا ہے ، خاص بات یہ ہے کہ اس تحریک اور مظاہرے  میں سب سے زیادہ طلباء شرکت کررہے ہیں ،جس کی وجہ سے یہ اور خطرناک ہوتا جا رہا ہے ، آج تمل ناڈو کے 31 کالجوں میں چھٹی رہی ،جبکہ کل 20 جنوری کو تمل ناڈو کے تمام اسکول کالجوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ، اور کئی تنظیموں نے کل  تملناڈو بند کا بھی اعلان کیا ہے ،ادھر معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیر اعلی دہلی میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اوروزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں دخل کی گہاڑ لگارہے ہیں ، مگر خبر ملی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس معاملے میں سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ہا تھ کھڑے کردئے ہیں ، وزیر اعظم کے دخل دینے کے انکار کے بعد اب وزیر اعلی پنیر سلوم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاری کررہے ہیں،

امید کی جارہی ہے کہ وزیر اعلی  کچھ نہ کچھ کرکے ہی تمل ناڈ واپس آئیں گے، ورنہ بڑے پیمانے پر تشدد کا اندیشہ کیا جا رہا ہے ، اس بیچ جلی کٹو کی حمایت میں سپر اسٹار رجنی کانت ، فلم اداکار کمل ہاسن ، اے آر رحمان کے علاوہ شری شری روی شنکر بھی اتر آئے ہیں ، ملی جانکاری کے مطابق کل فلم اسٹار رجنی کانت اور کمل ہاسن کے علاوہ اور بھی بڑے وی آئی پیس سڑکوں پر اتر کر اپنا احتجاج درج کرائیں گے ،  اس بیچ کئی طلباء کی تنظیموں نے جلی کٹو سے پابندی نہ ہٹائے جانے کی صورت میں نریندر مودی سرکارکے خلاف زبردست آندولن کی دھمکی دی ہے ، اور ابھی سے کئی تنظیموں نے تمل ناڈو کو ہندوستان سے الگ کرنے کی مانگ اٹھا دی ہے  ، جس کو بڑے پیمانے پر سپورٹ مل رہا ہے ۔

آپ کو بتاتا چلوں کہ پوربی بہار یوپی میں جس اہتمام سے چھٹ پوجا اور ہولی منائی جاتی ہے ،اسی اہتمام کے ساتھ یہاں پونگل اور جلی کٹو منایا جاتا ہے ، یہ کوئی صرف تماشہ یا کھیل نہیں ہے جسکو اتنی آسانی سے بند کردیا جائے ، یہ یہاں کا ایک بہت ہی اہم تہوار مانا جاتا ہے ،جو یہاں کی ثقافت سے جڑا ہے ، جسکو نہ صرف غیر مسلم بلکہ مسلم اور دوسرے مذہبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اسے تمل ناڈو کی ثقافت اور پرمپرا بتا کر اسکی حمایت میں دن رات دھرنے اور مظاہرے پر بیٹھے ہیں ۔ اور یہ مظاہرہ صرف تمل ناڈو میں ہی نہیں بلکہ سنگاپور ، ملیشیا ، سری لنکا ،کے علاوہ ہندوستان کے دوسرے شہروں میں بھی داخل ہوچکا ہے ، اور سوشل میڈیا سے لیکر سڑکوں تک زبردست طریقے سے اس کے خلاف احتجاج ہورہا ہے ، اور لوگ تشدد کا راستہ اختیا ر کرتے جارہے ہیں ، اندیشہ یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر  اس فیصلے کو نہیں بدلا گیا تو  تمل ناڈو میں رہ رہے پوربی اور شمالی ہندوستانی ہندی بھاشی لوگوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، کیوں کہ یہ عقیدہ سے جڑا ہوا مسئلہ ہے ، اور دہلی سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر اس کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،فی الوقت لوگ چنئی کے میرینا بیج پر ہزاروں کی تعداد میں جمے ہوئے ہیں ، اور رات کو بھی وہیں قیام کررہے ہیں ، کل کے تمل ناڈو بند کو دیکھتے ہوئے سخت حفاظتی انتظام کئے گئے ہیں، اور ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...