پانچ ہزار کروڑ کی ہوگی سرمایہ کاری، دسمبر تک پورا بنگال ’جیو‘ کے دائرے میں:مکیش امبانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 11:49 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دسمبر تک پورا بنگال ریلائنس جیو کے دائرے میں ہوگا اور کمپنی ریاست میں پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ جیو نیٹ ورک کے دائرے میں مغربی بنگال کی 100فیصدی آبادی اس سال دسمبر میں آ جائے گی اور انہوں نے ریاست میں غیر جیو کاروبار میں اگلے تین سالوں میں 5,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔یہاں بنگال عالمی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امبانی نے کہا کہ کمپنی ریاست میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے جیو نیٹ ورک کے دائرے میں ریاست کے 1,000شہر اور 39,000 گاؤں ہیں۔جیو بنگال کی 100فیصد ی آبادی تک سال2018کے دسمبر میں پہنچ جائے گا۔ریاست کا ہر شخص4جی ٹیکنالوجی کے دائرے میں ہوگا۔ہم آپٹیکل فائبر کے ساتھ بنگال کو جوڑنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔گروپ ریاست کے پانچ اضلاع میں ڈیجیٹل خدمات لانچ کرے گی، جس میں ڈیجیٹل کو فروغ دے گی۔انہوں نے ریاست میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم بنگال میں اگلے تین سالوں میں غیر جیو کاروبار میں 5,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے مصروف عمل ہیں۔مغربی بنگال حکومت کی اقتصادی سرگرمیوں اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے امبانی نے کہاکہ ’دیدی‘ آپ کی قیادت میں بنگال بہترین بنگال بن رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...