ایرانیوں کا پیغام واضح ہے، وہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں : شہزادہ رضا پہلوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th January 2018, 10:08 PM | عالمی خبریں | خلیجی خبریں |

ابوظبی، 12؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق شاہ ایران کے بیٹے شہزادہ رضا پہلوی نے ایران میں مظاہروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ایرانی عوام 40 برس تک مذہبی آمریت کے نظام کے تحت زندگی گزارنے کے بعد اس بات پر قائل ہو چکے ہیں کہ اس نظام کی اصلاح ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ایران میں نوجوان نسل اس مسلّط آمرانہ نظام کی درستی کی کوئی امید نہیں رکھتی۔ بدعنوانی کے سبب غربت، بھوک اور بے روزگاری پھیل چکی ہے۔ صرف ایک چیز مضبوط ہوئی ہے اور وہ ہے کریک ڈاؤن کا طریقہ کار"۔

رضا پہلوی کے مطابق ایرانیوں کا پیغام واضح ہے۔ وہ اس نظام کی مکمل تبدیلی اور جماعتی جمہوری نظام کا قیام چاہتے ہیں۔ یہ تعمیرِ نو اور تمام ایرانی شہریوں کے حقوق کی ضمانت کا واحد راستہ ہے۔

پہلوی نے باور کرایا کہ "ایران مشرق وسطی کا جاپان بن سکتا تھا مگر افسوس کی بات ہے کہ وہ خطّے کا شمالی کوریا بن گیا"۔پہلوی کے مطابق حالات اور واقعات یہ ثابت کرتے ہیں کہ مطلق العنان نظام اب ڈٹا نہیں رہ سکتا اور اب یہ ممکن نہیں کہ ایک سوچ پورے ملک پر قابض رہے۔ ایرانی عوام پر لازم ہے کہ وہ خود پر بھروسہ کریں۔ حالیہ تحریک کے کامیاب ہونے کی ضرورت ہے اس لیے کہ یہ ایرانی عوام اور خطّے کے مفاد میں ہے۔

رضا پہلوی نے باور کرایا کہ وہ ایران میں بزورِ طاقت تبدیلی کے واسطے کسی داخلی تشدد یا بیرونی فوجی مداخلت کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

شام: یرموک کیمپ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں داعش تنظیم کے زیر قبضہ الیرموک کیمپ اور دیگر ملحقہ علاقوں پر بشار کی فوج کی بم باری اور گولہ باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 کے دوران پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

بحرین : 24 شیعہ افراد کو دہشت گرد گروپ تشکیل دینے پر جیل کی سزائیں ، شہریت منسوخ

بحرین میں ایک عدالت نے 24 شیعہ افراد کو ایک دہشت گرد گروپ تشکیل دینے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی ہے اور ان تمام کی بحرین کی شہریت منسوخ کردی ہے۔

عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے چار سعودی سیکیورٹی اہلکار شہید

سعودی عرب میں علاقے عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کے وقت پانچ اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ فائرنگ سے تین اہلکار موقع پر جبکہ چوتھا ہسپتال منتقلی کے دوران جام شہادت نوش کر گیا۔

سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والا مجرم کون تھا 

سعودی عرب کے صوبے عسیر میں جمعرات کے روز ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں چار سکیورٹی اہل کار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس مجرمانہ کارروائی میں شریک افراد میں 34 سالہ بندر الشہری بھی شامل تھا جو سعودی شہری دفاع کا اہل کار تھا۔ الشہری سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے ...