راکھین میں تشدد کا خاتمہ، ٹلرسن کی میانمار کے فوجی سربراہ سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th November 2017, 8:55 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 15نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج میانمار کے فوجی سربراہ سینئر جنرل مِن آؤنگ ہلائنگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ راکھین ریاست میں عسکری آپریشن اور اس کے نتیجے میں قریب چھ لاکھ روہنگیا باشندوں کی ہجرت کے تناظر میں میانمار کی فوج شدید عالمی تنقید کی زد میں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں ٹلرسن میانمار پر زور دیں گے کہ وہ راکھین میں تشدد کا خاتمہ کرے۔ میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا باشندوں کا الزام ہے کہ سکیورٹی فورسز ان کے خلاف تشدد، جنسی زیادتیوں اور قتل عام جسے جرائم میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کہا جا چکا ہے کہ راکھین میں میانمارکی فوج کا آپریشن ’نسل کشی‘ کے زمرے میں آتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔