معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے اہم ذمہ دارمولانا غزالی خطیب ندوی انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th June 2018, 12:43 AM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 8/جون (ایس او نیوز) معروف عالم دین و داعی اور دہلی نظام الدین تبلیغی مرکز کے اہم ذمہ دار مولانا غزالی خطیب ندوی آج   جمعہ 23 رمضان المبارک کی صبح فجر کی نماز سے قبل بھٹکل اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔ اُن کی عمر 74 سال تھی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق قریب دیڑھ ماہ قبل  مولانا دہلی کے نظام الدین مرکز سے بھٹکل آئے تھے، انہیں ایک پیر میں تکلیف تھی،  مگر وہ بالکل صحت مندتھے۔رمضان کی 23 ویں رات  انہوں نے مکمل  عبادت میں گذاری، پھر سحری کرکے فجر کی اذان کے بعد نماز کے لئے مسجد جانے کی تیاری میں تھے کہ ملک الموت  اللہ کا بلاوا لے کر پہنچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا  الھم اغفر لی کا ورد کرتے کرتے  اس دنیا سے چل بسے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ موگلی ہونڈا  میں واقع ان کے مکان پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔  بعد نماز عصر بھٹکل جامع مسجد میں  نماز جنازہ ادا کی گئی اور پرانے قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔

 بھٹکل کے  معروف عالم دین اور بھٹکل کے سابق چیف قاضی  مرحوم مولانا ابوبکر خطیبی عرف اوپا خلفو   کے چشم چراغ  مولانا غزالی کی پیدائش سن 1944 میں ہوئی ، انہوں نے اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول سے میٹرک مکمل کیا پھر جامعہ اسلامیہ  میں داخلہ لیا، وہاں سے وہ لکھنو ندوۃ العلماء سے  عالمیت نیز فضیلت  کی ڈگری حاصل کی، پھر وہ اسلام کی دعوت کے کام میں  تبلیغی جماعت سے جڑ گئے۔  وہ قریب 45 سالوں تک نظام الدین مرکز میں رہے اور اپنی پوری زندگی  دعوت و تبلیغ میں لگائی۔  اُنہیں اردو، عربی اور انگریزی پر عبور حاصل تھا، اس بنا پر وہ  مرکز نظام الدین  میں اکثر عربوں کی جماعتوں کے بیانات کا اُردو ترجمہ پیش کرتے تھے۔ مرحوم انگریزی تقریروں کا بھی اُردو میں ترجمہ  پیش کرتے تھے۔

خیال رہے کہ ان کے والد  مولانا ابوبکر خطیبی کا انتقال  بھی رمضان کی مبارک ساعتوں میں سن 1974 میں ہوا تھا۔ مولانا کو سات فرزند اور دو بیٹیاں ہیں اور ان کے گھرانے کے چشم و چراغ علمِ دین سے آراستہ ہیں۔ مولانا غزالی کے سات فرزندان میں چھ عالم دین کے ساتھ حافظ قران ہیں تو   ایک فرزند عالم دین ہے، جبکہ ان کی دونوں بیٹیاں بھی عالمہ و حافظہ ہیں، یہاں تک  کہ  ان  کے دونوں داماد بھی حافظ قران ہیں۔

مولانا کے انتقال پر پورے بھٹکل میں رنج و غم کی فضا چھاگئی۔ اللہ کی رحمت بھی بارش کی شکل میں وقفے سے وقفے سے جاری ہوگئی۔ سوشیل میڈیا کے ذریعے ملی اطلاع کے مطابق  مولانا کے انتقال پر بھٹکل کے حضرات نے گلف کے مختلف شہروں کی مسجدوں میں  نماز غائبانہ کا اہتمام کیا تھا۔

مولانا کے انتقال پر بھٹکل کی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ  کے ساتھ تعزیت کی ہیں اور مولانا کے حق میں مغفرت کی دعائیں کی ہیں۔  مولانا کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے  جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری سمیت  دیگر ذمہ داران فجر کی نماز کے فوری بعد ان کے مکان پر پہنچ گئے تھے اور گھروالوں کے ساتھ تعزیت کی۔ الطاف کھروری نے بتایا کہ مولانا نے پوری زندگی  دین کی خدمت کے لئے  وقف کردی تھی، آخری وقت میں بھی وہ اللہ کی عبادت کرتے ہوئے  اور اپنے لئے مغفرت کی دُعا طلب کرتے ہوئے  اپنے خالق حقیقی کے پاس جا پہنچے۔ اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آگے بتایا کہ مولانا نہایت عبادت گذار اور اللہ ولی انسان تھے، انہوں نے ہمیشہ خاموش خدمت کی اور کسی بھی عہدہ کو قبول نہیں کیا۔ دبئی سے قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے بھی ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا  اور کہا کہ مرحوم نہایت صاف گو سیدھے سادے متقی پاکیزہ اوصاف  اورعبادت گزار انسان تھے،  ان کی اچانک رحلت سے ایک اور چراغ علم و عمل اور رشد و ہدایت گل ہو گیا ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سر بلندی اور درس تدریس میں گذاری ،ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائیں۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔