بچوں کو ان کے والدین سے ملادیا: امریکی حکام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 1:16 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )محکمہ داخلی سلامتی نے ہفتے کی شب اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارتِ صحت و انسانی خدمات کے کیمپوں میں 2053 ایسے بچے موجود ہیں جنہیں سرحد پر ان کے تارکِ وطن اہلِ خانہ سے الگ کیا گیا تھا۔امریکہ کے محکمہ داخلی سلامتی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے انتظامی حکم نامے کے اجرا کے بعد سے اب تک 522 ایسے بچوں کو ان کے والدین اور سرپرستوں کے سپرد کیا جاچکا ہے جنہیں گزشتہ دو ماہ کے دوران میکسیکو امریکہ سرحد پر ان کے اہلِ خانہ سے جدا کیا گیا تھا۔ہفتے کی شب جاری کیے جانے والے ایک بیان میں ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 بچوں کو ان کے خاندان سے ملادیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکاروں کا خیال ہے کہ بعض ایسے بچے جنہیں ان کے خاندان سے 'زیرو ٹالرنس پالیسی' کے بجائے دیگر وجوہات کے باعث ان کے اہلِ خانہ سے الگ کیا گیا تھا، فی الحال حکام کی تحویل میں ہی رہیں گے۔ان میں وہ بچے بھی شامل ہیں جن کی ان کے ساتھ سرحد پار کرنے والے بڑوں کے ساتھ خونی رشتہ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔ٹرمپ حکومت نے گزشتہ ماہ غیر قانونی طور پر امریکہ میکسیکو سرحد پار کرنے والے تارکینِ وطن کے خلاف 'زیرو ٹالرنس' پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ایسے افراد کی پناہ کی درخواستیں عدالتوں کو بھیجنے کے بجائے انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جارہے تھے۔اپنے بچوں کے ساتھ سرحد پار کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے بچوں کو حکومت اپنی تحویل میں لے رہی تھی جب کہ ان کے والدین یا ساتھ آنے والے رشتے داروں کو بھی جیل بھیجا جارہا تھا۔حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے تک امریکہ میکسیکو سرحد پر قائم خصوصی کیمپوں میں موجود ایسے بچوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جنہیں ان کے والدین یا اہلِ خانہ کے دیگر افراد سے الگ کردیا گیا تھا۔ ان بچوں میں چند ماہ سے لے کر لڑکپن کی عمر تک کے بچے شامل تھے۔ٹرمپ حکومت کی اس 'زیرو ٹالرنس پالیسی' پر اندرون و بیرونِ ملک کڑی تنقید کے بعد صدر نے رواں ہفتے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس میں خاندانوں کو جدا کرنے کی یہ پالیسی ختم کردی گئی تھی۔محکمہ? داخلی سلامتی نے ہفتے کی شب اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارتِ صحت و انسانی خدمات کے کیمپوں میں 2053 ایسے بچے موجود ہیں جنہیں سرحد پر ان کے تارکِ وطن اہلِ خانہ سے الگ کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام ان تمام بچوں کو ایک منظم عمل کے ذریعے ان کے والدین یا سرپرستوں سے ملانے میں مصروف ہیں جس میں انہیں دیگر متعلقہ اداروں کی مدد بھی حاصل ہے۔بیان کے مطابق اس وقت محکمہ? صحت کے کیمپوں میں موجود 17 فی صد بچے ایسے ہیں جنہیں 'زیرو ٹالرنس پالیسی' کے تحت ان کے خاندانوں سے الگ کرنے کے بعد وہاں رکھا گیا ہے۔حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری کیمپوں میں موجود باقی ماندہ 83 فی صد بچے اپنے والدین یا کسی سرپرست کے بغیر ہی سرحد عبور کرکے امریکہ میں داخل ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...