سنگور مسئلے پر ٹاٹا کو سپریم کورٹ سے دھچکا، کہا لیفٹ حکومت نے کمپنی کو پہنچایا تھا فائدہ

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 31st August 2016, 8:31 PM | ملکی خبریں |

وزیر اعلی ممتابنرجی فیصلے کاکیا خیرمقدم،فیصلے کو نافذکرنے کاعہد 
نئی دہلی،31اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تنازعات میں رہے سنگور زمین حصول معاملے میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آیا ہے۔عدالت نے اس وقت کی لیفٹ حکومت کے زمین کے حصول کے فیصلے کو غلط بتایا ہے۔کورٹ نے کہا کہ حصول کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں تھا۔سپریم کورٹ نے اس وقت سی پی ایم حکومت کے فیصلے کو غلط بتایا اور کہا کہ 997ایکڑ کا حصول جس جگہ حکومت نے ٹاٹا نینو پلانٹ کے لئے کیا تھا وہ درست نہیں تھا۔حکومت نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے پرائیویٹ پارٹی کو فائدہ پہنچایا۔سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ 12ہفتے میں زمین پر اپنا قبضہ لے کر اس کو 12ہفتے میں حقدار کسانوں کو زمین واپس کرے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ جن کسانوں نے معاوضہ لے لیا تھا وہ اسے واپس نہیں کریں گے کیونکہ 10سال تک ان کسانوں کو اپنی زمین سے محروم رہنا پڑا اور ان کی روزی روٹی کا ذریعہ چھین لیا گیا۔کورٹ کے اس فیصلے کا مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خیر مقدم کیا ہے۔ممتا نے کہا کہ جن لوگوں نے اس جدوجہد میں اپنی جان دی یہ فیصلہ انہیں خراج عقیدت ہے۔ممتا بنرجی نے اسے کسانوں کی جیت بتایا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت کورٹ کے احکامات کو نافذ کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں جمعرات شام 4بجے میٹنگ بلائی گئی ہے اور مزید کس طرح قدم اٹھایا جانا ہے اس پر بحث ہوگی۔14ستمبر کو اس فیصلے کی خوشی میں سنگور میں پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ سنگور میں زمین کے حصول کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج اور تشدد ہواتھا۔اسی کا فائدہ ممتا بنرجی کو ملا اور ان کی حکومت مغربی بنگال میں بنی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...