میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کا ہبلی میں احتجاج ۔ پنشن جلد جاری کرنے کا مطالبہ
ہبلی 11؍اکتوبر (ایس او نیوز)ہبلی دھارواڑ مہا نگر پالیکے کے ریٹائرڈ ملازمین کو جلد پنشن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھارواڑ ضلع ایس ٹی مورچہ کے زہر اہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔
دیشپانڈے نگر میں واقع بی جے پی دفتر سے ایک ریالی نکالی گئی اور تحصیلداردفتر پہنچ کروزیر اعلیٰ کو میمورنڈم دیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ریاستی سرکار کی طرف سے گزشتہ چار سال سے 137کروڑ روپے کی رقم پنشن کے زمرے میں باقی رکھی گئی ہے۔یہ رقم ملازمین کو جاری کرنے کا مطالبہ ریاستی حکومت سے بار بار کیے جانے پر بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ جن شہروں میں بلدی اداروں پر بی جے پی کا اقتدار ہے ، ریاستی کانگریسی حکومت ان اداروں کو نشانہ بناکر اس طرح کا سلوک کررہی ہے۔
احتجاجیوں نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد ہی پنشن کی رقم جاری نہیں کی گئی تو پھر اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔