کشمیر معاملے پر ہندوستان - پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کی کوشش جاری:یواین جنرل سکریٹری 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 11:46 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نیویارک، 21؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیرس نے مسئلہ کشمیرپر بڑا بیان دیا ہے۔گٹیرس نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کے لیے وہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مسلسل ملاقات کر رہے ہیں۔گٹیرس سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ کشمیر تنازعہ کے حل کی خاطر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع کروانے کی کوشش کر رہے ہیں؟جس کے جواب میں گٹیرس نے ہنستے ہوئے کہاکہ آخر میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے تین بار اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے دو بار کیوں ملا ہوں؟غورطلب ہے کہ گٹیرس پر الزامات لگ رہے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے اور کارروائی کرنے سے بچ رہے ہیں۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یواین جنرل سکریٹری ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پہلی بار پریس کانفرنس کے دوران گٹیرس سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے جنرل سکریٹری بننے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے، ایل اوسی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے،ایسے میں وہ اس کو کم کرنے کے لیے کیا قدم اٹھا رہے ہیں؟اس پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے یہ صاف نہیں کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کریں گے یا نہیں؟۔قابل ذکرہے کہ جون کے آغاز میں سینٹ پیٹس برگ بین الاقوامی اقتصادی فورم سے الگ مودی اور گٹیرس نے ملاقات کی تھی، اس دوران مودی نے دہشت گردی جیسے مسائل کے چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطرکثیر رخی بات چیت پر زور دیا تھا، جبکہ گٹیرس اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے جنوری میں اقتصادی فورم سے الگ داووس اور اس کے بعد اسی ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے الگ آستانہ میں ملاقات کی تھی۔گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دجارک سے جب بھی کشمیر کے حالات کو لے کر جنرل سکریٹری کے جواب کے بارے میں سوال کیا گیا ۔انہوں نے بار بار یہی جواب دیا کہ علاقے کے حالات پر گٹیرس قریبی نظر رکھ رہے ہیں،اس کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کوئی براہ راست مداخلت نہیں کی ہے، بلکہ ہندوستان اور پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنے کی اپنی اپیل کو ہی دہرایاہے ۔پاکستان اقوام متحدہ میں مسلسل مسئلہ کشمیر کواٹھاتا رہا ہے اور اس تنازعہ میں مداخلت کرنے کا مطالبہ رکھتا رہا ہے۔حالانکہ ہندوستان نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ کشمیر اس کے اور پاکستان کے درمیان ایک دوطرفہ مسئلہ ہے،لہذا ان دونوں ممالک کو مل کر ہی اسے حل کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔