کرناٹک میں لوک سبھا- اسمبلی کی 5 سیٹوں پر نتائج آج منظر عام پر آیینگے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th November 2018, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍نومبر (ایس او نیوز) کرناٹک میں تین لوک سبھا سیٹوں اور دو اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج منگل کے روز یعنی 6 نومبر کو آنے والے ہیں۔ مذکورہ انتخابات میں تقریباََ 67 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان ضمنی انتخابات کو ریاست میں حکمراں کانگریس- جے ڈی ایس اتحاد کی مقبولیت کے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کا اثر 2019 میں کرناٹک کی سیاست پر پڑ سکتا ہے۔

کرناٹک کے شیوموگا، بیلاری اور مانڈلا لوک سبھا سیٹ اور رام نگر اور جامکھنڈی اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔  سبھی پانچوں سیٹوں پر کل 31 امیدوار میدان میں تھے۔ جامکھنڈی میں سابق رکن اسمبلی سدو نیامگوڑا کے بیٹے آنند نیامگوڑا کانگریس کے امیدوار تھے۔ وہیں ج مکھنڈی سے بی جے پی نے شری کانت کلکرنی کو میدان میں اتارا تھا۔

دوسری جانب شموگا سے بی جے پی صدر بی ایس یدورپا کے بیٹے بی وائی راگھویندر، جے ڈی ایس امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ بنگارپا کے بیٹے مدھو بنگارپا کے خلاف میدان میں تھے۔ بلّاری میں بی جے پی لیڈر شری رامولو کی بہن جے شانتھا کانگریس کے وی ایس اُگرپا کے خلاف انتخاب لڑ رہی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔