رنگ لائی راہل گاندھی کی محنت،کچھ ہفتوں میں کیے تھے 82انتخابی جلسے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 1:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی اچھی کارکردگی کا کریڈٹ پارٹی کے لیڈر اپنے صدر راہل گاندھی کو دے رہے ہیں جنہوں نے انتخابات والے پانچوں ریاستوں میں چند ہفتوں کے اندر 82جلسے اور سات روڈ شوکئے تھے۔کانگریس کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں خاص طور پر راجستھان میں پارٹی کی اچھی کارکردگی کا کریڈٹ راہل گاندھی کی قیادت کو جاتا ہے۔مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی انتخابی مہم سے منسلک پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، راہل گاندھی نے 7اکتوبر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے پروگرام کا اعلان کرنے کے بعد سب سے زیادہ 25عوامی اجلاس مدھیہ پردیش میں کئے تھے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش میں 4روڈ شو بھی کئے ہیں۔کانگریس صدر نے راجستھان اور چھتیس گڑھ میں 19-19کے انتخابی اجلاسوں کو خطاب کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے راجستھان میں دو روڈ شو اور چھتیس گڑھ میں ایک روڈ شو بھی کیا۔ راجستھان میں کانگریس پانچ سال کے بعد اقتدار میں آگئی ہے۔دوسری جانب چھتیس گڑھ میں کانگریس 15سال کے بعد بہت بڑی اکثریت سے اقتدار میں آ رہی ہے۔گاندھی نے تلنگانہ میں کانگریس کی قیادت میں اتحادی امیدواروں کیلئے 17عوامی اجلاس کئے، اگرچہ یہاں پارٹی کو مایوسی ہاتھ لگی۔انہوں نے میزورم میں دو پروگرام کئے لیکن ان کی کانگریس یہاں اپنی حکومت کو بچانے میں ناکام رہی۔ایک سینئر کانگریس لیڈرنے بتایا کہ ان انتخاب کا ایک بڑا پیغام یہ ہے کہ لوگ راہل گاندھی کو قومی لیڈر کے طور پر قبول کررہے ہیں۔ آنے والے لوک سبھا کے انتخابات میں یہ کانگریس کے لئے ایک اچھی علامت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...