بنگلور کی تجارتی عمارتوں میں پارکنگ فیس پر پابندی ممکن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th December 2018, 1:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔20؍دسمبر(ایس او نیوز) شہر کی مختلف اہم تجارتی عمارتوں میں گاڑیوں کی پارکنگ کے عوض بھاری رقم لئے جانے اور بی بی ایم پی کو اس میں سے کچھ ادا نہ کئے جانے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ شہر کی کسی بھی تجارتی عمارت میں پارکنگ فیس کی وصولی پر پابندی عائدکردی جائے۔

بتایاجاتاہے کہ آر ٹی آئی کارکن ایس امریش کی طرف سے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے شکایت کی گئی کہ تجارتی عمارتوں میں بھاری پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے اور بی بی ایم پی کوکچھ نہیں دیاجاتا۔ اس شکایت پر وزیراعلیٰ نے بی بی ایم پی حکام کو ہدایت دی ہے کہ فوری طور پر اس کا جائزہ لیا جائے اور تجارتی عمارتوں میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بھاری فیس وصول کئے جانے کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ پارکنگ فیس کو منسوخ کیا جائے۔ پہلے ہی میسور سٹی کارپوریشن نے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے اس شہر میں تجارتی عمارتوں کی طرف سے پارکنگ فیس کی وصولی پر پابندی عائد کردی ہے اور اسے سختی سے نافذ بھی کیاگیا ہے۔ انہیں خطوط پر بنگلورمہانگر پالیکے کی حدود میں تمام تجارتی عمارتوں میں مفت پارکنگ سہولت فراہم کرنے کے متعلق بی بی ایم پی میں قرار داد منظور کی جاسکتی ہے۔ اس کے لئے ہر تجارتی عمارت پر یہ پابندی عائد کی جائے گی کہ اس میں رہنے والوں کے لئے درکار پارکنگ ریزرو کرکے بقیہ جگہ کا نقشہ بی بی ایم پی کو فراہم کرایا جائے اس جگہ پر مفت پارکنگ کے لئے منظوری دی جائے گی۔ منظوری کے بعد بھی اگر پارکنگ فیس وصول کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو عمارتوں کے مالکوں پر کارروائی کرنے پر غور کیا جارہاہے۔ بی بی ایم پی نے سنیما گھروں اور تعلیمی اداروں میں بھی پارکنگ فیس وصول کئے جانے پر پابندی لگانے کی پہل کی ہے، اور یہ بھی متنبہ کیاہے کہ فیس پر پابندی لگانے کے بعد پارکنگ کے لئے مختص جگہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے، اگر ایسا کیاگیا تو متعلقہ عمارت کی تعمیر کے لئے جو پلان منظور کیا گیاہے اسے بھی منسوخ کردیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...