کشمیر: سرچ آپریشنوں کا سلسلہ بحال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 12:18 AM | ملکی خبریں |

سری نگر18جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وادی کشمیر میں ’رمضان سیز فائر‘ کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز اور ناکے بٹھاکرگاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔ ’رمضان سیز فائر‘ کے خاتمے پر پہلا کارڈن اینڈ سرچ آپریشن پیر کی علی الصباح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں چلایا گیا۔تاہم یہ سرچ آپریشن پرامن طور پر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ اس دوران ریاستی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے گرمائی دارالحکومت سری نگرمیں ناکے بٹھاکر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔بتادیں کہ وادی میں رمضان المبارک کے پیش نظر جاری ایک مہینے کی یک طرفہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعدمرکزی وزارت داخلہ نے اتوار کے روز اس میں مزید توسیع کرنے سے انکار کردیا۔ مرکزی حکومت نے 16 مئی کو وادی میں ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی فورسز کے آپریشنزکو معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...