آپسی سمجھوتے سے مسئلے کاحل نکلنے پرمیں بھی ایک پتھرلگانے ایودھیاآؤں :فاروق عبداللہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th January 2019, 11:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5جنوری (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) ایودھیا میں رام جنم بھومی۔ بابری مسجد زمین تنازعہ معاملہ سپریم کورٹ کی طرف سے نئی بنچ کے پاس بھیجنے کے فیصلے کے بعدجموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایودھیا معاملے پر بیٹھ کر حل نکالا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بھوان رام پوری دنیا کے ہیں، صرف ہندؤ ں کے نہیں،اسے عدالت میں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے۔بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ اس کی طرف سے قائم ایک 3ججوں کی نئی بنچ یعنی مناسب پیٹھ رام جنم بھومی۔ بابری مسجد زمین ملکیت تنازعہ کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کے لئے 10جنوری کو حکم دے گا۔آگے انہوں نے کہا کہ بھگوان رام سے کسی کو عداوت نہیں ہے، نہ ہونی چاہئے،کوشش کرنی چاہئے حل کرنے کی اور بنانے کی،جس دن یہ ہو جائے گا، میں بھی ایک پتھر لگانے جاؤں گا،جلدی حل نکلناچاہیے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔