مکینوں کی طرف سے انڈر پاس کی تعمیر کے منصوبہ کا خیر مقدم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st September 2018, 12:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم ستمبر(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) نے یشونت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع پائپ لائن روڈ کو متی کیرے میں جے پی پارک سے جوڑ نے کے لئے ایک انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے جو ان دونوں ہی علاقوں میں مقیم مکینوں کو بڑی راحت فراہم کرنے والا ہے۔

اس وقت چونکہ ان دونوں علاقوں بالخصوص ٹمکور روڈ اور متی کیرے کے درمیان براہ راست رابطہ نہیں پایا جاتا، دونوں ہی علاقوں کے مکینوں کو ان تک پہنچنے کے لئے تقریباً چھ کلو میٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔گاڑی سوار ایک جگہ سے دوسری تک جانے کے لئے اس وقت مین روڈ کا استعمال کر تے ہیں جو پورے چھ کلو میٹر طویل ہے، اگر یہ انڈر پاس تعمیر ہو جاتا ہے تو یہ فاصلہ صرف ایک یا دو کلو میٹر کا ہو کر رہ جائے گا، اس کے علاوہ ریلوے ٹریک کو پار کرنے کی بھی پریشانی نہیں ہوگی، واضح رہے کہ اس راستہ پر بہت سارے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی بی ایم پی نے ، اس علاقہ میں آبادی کے اضافہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔بی بی ایم پی کے مئیر سمپت راج، کمشنر این منجو ناتھ پرساد اور رکن اسمبلی منی رتھنا نے یشونت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب اس مقام کا حال ہی میں دورہ کیا تھا۔اکثر اس راستہ پر سفر کرنے والے چندرا شیکھر کا کہنا ہے کہ ’’گولڈن گرانڈ اپارٹمنٹ کو موہن کمار روڈ سے جوڑنے والے انڈر پاس کی تعمیر یقیناًہمارے لئے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے، راستہ کی طوالت سے بچنے کے علاوہ ایک اور بڑا مسئلہ ہمارے لئے ٹریفک کے سگنل اور ٹریفک اژدھام ہوتا ہے‘‘۔ایک اور گاڑی سوار راجو نے بتایا کہ ’’بی بی ایم پی نے آحر کار انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ، یہ انتہائی ضروری تھا۔متعلقہ افسران کو چاہئے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر اس کام کو جلد سے جلد مکمل کر لیں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔