زبیر مرڈرکیس: وزیر غذا یوٹی قادر کے خلاف عوام کا غصہ
الال، 7؍اکتوبر (ایس او نیوز)حال ہی میں مچھیکیری میں مسجد کے سامنے بے رحمی سے قتل کیے گئے زبیر کے گھر پر تعزیت کے لئے پہنچنے والے وزیر غذا یوٹی قادر کو عوام کے غصے اور احتجاج کا سامنا کرنے کے بعد واپس لوٹنا پڑا۔
خیال رہے کہ بی جے پی کے کارکن زبیر کے قتل کو گینگ وار یا منصوبہ بند قتل قرار دیتے ہوئے بی جے پی اور ڈی وائی ایف آئی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا تھا۔ رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے بھی مقتو ل زبیر کے گھر پہنچ کر تعزیت کی اور اس قتل کو سیاسی نفرت کا نتیجہ قرار دیاتھا۔
لیکن جب وزیر غذا یو ٹی قادر تعزیت کے لئے زبیر کے گھر کی طرف پہنچے تو وہاں پر موجود مقامی ہجوم نے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا اور ان کے خلاف اپنے شدید غصے اور اشتعال کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں وہاں سے واپس لوٹ جانے پر مجبور کیا۔