بھٹکل سمندر میں سنامی کی یاد تازہ کرتی طوفانی موجیں : کشتیوں کو نقصان ، تحفظاتی دیوار کے پتھر سمندر کے حوالے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd April 2018, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/اپریل (ایس او نیوز)موسمیات میں ہورہی تبدیلیوں کے نتیجے میں اتوار کو سمندرمیں طوفانی ہواؤں اور موجوں کی وجہ سے ساحلی مکینوں  میں خوف گھر کرگیا ہے ، مکین سنامی کی یاد تازہ کرتے ہوئے گھبرائے ہوئے دیکھے گئے۔ 

ہواکا دباؤ اتنا شدید ہے کہ لہریں ساحل پھلانگ کر راستے کنارے پہنچ رہی ہیں، تعلقہ کے ماوین کوروے تلگوڈ، منڈلی ، نستار سمیت کئی جگہوں پر لہروں کا پانی سڑکوں پر بہتا نظر آیا۔ گورٹے اور سوڈی گدے میں موجیں گھروں میں گھسنے کا خطرہ ظاہرکیا جارہاہے۔ تنگن گنڈی کے ہونے گدے میں بھی پانی سڑکوں پردیکھا گیا ، سمندر کنارے کھڑی کی گئی تین چار چھوٹی ماہی گیر کشتیاں لہروں کی مار سے بہہ جانے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔

بھٹکل بندرپر موجوں کی مار سے ساحل پرلنگرڈالے ہوئے کشتیوں کو باندھی گئی رسیاں بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں ہیں، کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا ہےاور خطرے سے بچنے کے لئے ساحل پر لنگر ڈالی ہوئی چند کشتیاں ندی اور سمندر کا رخ کرنےکی ذرائع نے خبردی ہے۔ سمندری کٹاؤ کو روکنے کے لئے ڈالے گئے بڑے بڑے پتھر طوفانی لہروں کی مار سے سمندر کے حوالے ہوگئے ہیں۔ ان سب حالات سے ساحلی مکین گھبرائے ہوئے محفوظ مقام کی تلاش میں رہنے کی بات کہی جارہی ہے۔ مکینوں سے بات کریں تو سابق ہوئی سنامی حادثات کو یاد کررہے ہیں۔ سینکڑوں لوگ ساحل پر جمع ہوئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کی طرف سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ سمندری دباؤمیں کمی بیشی ہورہی ہے کوئی ماہی گیر بھی سمندر میں نہ اتریں۔

ماہی گیر لیڈر اتوار کے سمندری حالات کے متعلق کہاکہ آج جس طرح سمندر میں دیکھی گئی لہریں ،ہمیں سنامی کی یاد دلاتی ہیں۔ مجبوری ہے کہ ہم کہیں جابھی نہیں سکتے ، یہیں رہ کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...