صحافیوں کو دیکھ کر سیڑھیاں پھاندكر بھاگے ریزرو بینک گورنر اُرجیت پٹیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th January 2017, 3:15 PM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر 12/ جنوری (ایس او نیوز/ ایجنسی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر ارجیت پٹیل نوٹ بندي کے معاملے پر سوال کرنے کے انتظار میں بیٹھے صحافیوں کی فوج سے بچ کر بھاگ نکلے. بتایا گیا ہے کہ ارجیت پٹیل مہاتما مندرپہنچےتھے. یہ وہی جگہ ہے، جہاں آٹھواں گجرات کانفرنس جاری ہے اور منگل کووزیراعظم نریندرمودی نے اس کانفرنس  کا افتتاح کیا تھا.

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کےنامہ نگارو ں کا ایک بڑا گروپ  وہاں جمع  تھا جو پہلے نچلے حصے میں آر بی آئی گورنرکےباہر نکلنے کا انتظار کر رہا تھا. مگر میڈیا والوں سے بچنے کے لئے ارجیت پٹیل  پچھلے دروازے سے نکل لئے. جب پریس والوں نے  ان کا پیچھے کرتے ہوئے سیڑھیوں پر دوڑے تو ارجیت پٹیل نے سیڑھیاں پھاند کر دوڑنا شروع کردیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آر بی آئی کے گورنر کی گاڑی تک پہنچنے کےلئےارجیت پٹیل نے ایک سیڑھی سے کودگئے اور تیزی سے گاڑی کیطرف بھاگے۔ اس سے پہلے کے میڈیا کے لوگ گاڑی تک پہنچتے ، گاڑی تیزی سے نکل گئی.

آپ کو بتا دیں کہ آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل نے  گجرات کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا  کہ مہنگائی کی شرح کو مستحکم رکھنا ضروری ہے. تبھی ہم سود کی شرح کو اُس سطح پر لا سکیں گے، جہاں وہ معیشت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں. ہماری کوشش ہے کہ ہم مانیٹری پالیسی میں اس طرح قسط وار تبدیلی کریں جس سے تمام شرح کے درمیان ہم آہنگی قائم کی جا سکے. ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سود کی شرح پر قابو پانے یا مہنگائی پر روک لگانے کے لئے حکومت کا سبسڈی یا سرکاری ضمانت جیسے اقدامات کرنے سے بہتر نتائج برآمد نہیں ہوں گے.

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...