برہمنوں سمیت تمام طبقات کے مظلومین کو ریزرویشن ،ریاستی حکومت کی طرف سے منصوبہ زیر غور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2017, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍جون(ایس او نیوز) ریاست میں کانگریس حکومت آنے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست میں ذات پات کے امتیازات سے بالاتر ہونے کی پہل کرتے ہوئے برہمن ،ویشیا سمیت سماج کے تمام مظلوم طبقات کوسرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کو نقشہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ فی الوقت سماج کے بہت سارے طبقات کو ریزرویشن کی سہولت نہیں مل پارہی ہے۔اس مقصد کے حصول کیلئے سدرامیا ان طبقات کو پسماندہ طبقات کے زمروں میں شامل کرکے ریزرویشن کا مستحق قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں۔برہمن اور ویشیا طبقہ سے وابستہ غریب خاندانوں کو بھی سماجی انصاف دلانے کیلئے ریزرویشن دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے یہ بھی پہل کی ہے کہ دیگر طبقات کو بھی ریزرویشن ان کی معاشی صورتحال کی بنیاد پر طے کیاجائے۔ جو لوگ معاشی طور پر خود کفیل ہیں انہیں ریزرویشن کے دائرہ سے ہٹادیا جائے۔آنے والے اسمبلی انتخابات میں اقتدار کو کسی بھی حال میں ہتیانے بی جے پی کی مبینہ کوششوں کو ناکام بنانے اور کانگریس حکومت کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے تحت ملک میں پہلی بار کرناٹک میں برہمن طبقے کو ریزرویشن کے دائرہ میں لانے کی پہل کی جارہی ہے۔ حالانکہ برہمن طبقے کو ریزرویشن دینے کے متعلق بی جے پی نے بھی اب تک اپنا موقوف واضح نہیں کیا ہے۔کانگریس کے مفکرین کا ماننا ہے کہ سدرامیا کی طرف سے یہ پہل آنے والے دنوں میں کانگریس کیلئے کافی سود مند ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔