ریزروینش کی آگ میں پھر جلا راجستھان، پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2019, 1:14 AM | ملکی خبریں |

جے پور،10 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گوجروں کے ریزرویشن مظاہرے کے درمیان مظاہرین نے اتوار کو دھول پور ضلع میں آگرہ۔مرینا ہائی وے کو بند کرنے کی کوشش کی۔اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔مشتعل مظاہرین نے پولیس کی تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

دھول پور کے پولس سپرنٹنڈنٹ اجے سنگھ نے بتایا کہ کچھ غیر سماجی عناصر نے آگرہ مرینا ہائی وے کو متاثر کر دیا۔ان کے مطابق کچھ لوگوں نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے پولیس کی ایک بس سمیت تین گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔سنگھ کے مطابق اس دوران ہوئے پتھراؤ میں چار جوانوں کو چوٹ آئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین کو بھگانے کے لئے ہوا میں گولیاں چلائیں۔تقریبا ایک گھنٹے کے بعد اس شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔قابل ذکر ہے کہ سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخل میں پانچ فیصد ریزرویشن کی مانگ کو لے گوجر لیڈر جمعہ کی شام کو سوائی مادھوپور کے ملارنا ڈونگر میں ریل پٹری پر بیٹھ گئے۔مظاہرین اور سرکاری وفد کے درمیان ہفتہ کو ہوئی بات چیت بے نتیجہ رہی۔ اس تحریک کا اثر ریلوے خدمات پر بھی پڑا۔شمال مغرب ریلوے کے ایک افسر نے بتایا کہ ریلوے کو کئی ٹرین منسوخ کرنی پڑی ہیں یا ان کے راستے میں تبدیلی کرنی پڑی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...