پرموشن میں ریزرویشن کے رام ولاس کے مطالبہ کو نتیش کمار کی تائید 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 8:30 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ ،04؍دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر رامی ولاس پاسوان کے لیے خوش خبر ی ہے ،بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پرموشن میں ریزوریشن کے مطالبات کو درست ٹھہراتے ہوئے رام ولاس پاسوان کی حمایت کی ہے ۔ پاسوان نے پٹنہ میں اتوار کو مطالبہ کیا تھا کہ آئین میں ترمیم ہو ۔ نیتش کمار نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مرکزی حکومت کو اس مسئلے پر پہل کرنا چاہیے ۔ نتیش کمار نے کہا کہ ان کی پارٹی کا جو موقف ہے اس مرکزی حکومت کو جلد ہی آگاہ کر یں گے ۔ بہار میں پسماندہ اور دلت طبقات کے پروموشن میں ریزرویشن کی رعایت تھی ؛ لیکن پٹنہ ہائی کورٹ نے اس پر پابندی عائد کی ہے ۔ اس پر نتیش کمار کا کہنا تھا کہ ریاست میں اس سلسلے میں قوانین سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بنایا گیا تھا لیکن ہائی کورٹ کی جانب سے لگنے والی روک کے بعد فی الحال اس کے خلاف سپریم کورٹ کارخ کیا گیا ہے جہاں سماعت چل رہی ہے لیکن اس دوران میں اگر اگر مرکزی حکومت اس مسئلے میں رکاوٹ کو ختم کرنے کے لئے کوئی پہل کرتی ہے تو پارٹی اس کا استقبال کرے گی۔نجی شعبے میں ریزرویشن کے معاملے پر نتیش نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان تمام مسائل پر بحث ہو ؛ لیکن آپ مانگ کے پیچھے انہوں نے سماجوادی لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ لوہیا جی کہا کرتے تھے کہ یکساں مواقع کا فائدہ اٹھانے کا تحمل پسماندہ طبقہ میں نہیں ہے تو اس طبقہ کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کے بہتر مواقع دینے چاہیے ، تاہم نیتش کو یہ بھی تسلیم ہے کہ یہ محدود مواقع ہیں اور ان مواقع میں پسماندہ طبقہ فائدہ حاصل کر نے کی کیفیت میں نہیں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...