اعلیٰ ذات کو ریزرویشن انتخابی شعبدہ بازی: کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدرامیا کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th January 2019, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔9؍جنوری(ایس او  نیوز) سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے مرکزی حکومت کی طرف سے اعلیٰ ذات سے وابستہ دس فیصد لوگوں کو ریزرویشن دینے کے فیصلے کو انتخابی حکمت عملی سے تعبیر کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعلیٰ ذات کے غریب طبقے سے وابستہ دس فیصد لوگوں کو ریزرویشن دینے کے لئے پارلیمنٹ میں قانون لانے کی کسی نے مخالفت نہیں کی ، لیکن بی جے پی اس مرحلے میں یہ قانون اس لئے لارہی ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل انتخابی سیاسی شعبدہ بازی کرے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات میں اس طبقے کے ووٹروں کو رجھانے کے مقصد سے یہ قانون پارلیمان میں پیش کیاگیا ہے، اس میں حکومت اگر دیانتدار ہوتی تو بہت پہلے ہی قانون کو منظور کرانے کی کوشش کرتی۔ سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے لئے چیرمینوں کے تقرر پر وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا کے بیان پر ناراض ہوتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ اگلے ہفتے ہونے والی رابطہ کمیٹی میٹنگ میں ریونا کا یہ بیان زیر بحث ضرورآئے گا۔ مہنگائی اور دیگر مسائل کو لے کر دوروزہ بھارت بند کے دوسرے دن ریاست بھر میں زبردست ردعمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے خلاف عوام نے اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ خاص طور پر آج دوسرے دن ریاست بھر میں بند جس طرح موثر رہا اس سے یہ پیغام مرکزی حکومت کو جاچکا ہے کہ عوام اب اس سے ناراض ہیں۔ سوائے بی جے پی کی حمایت والی چند تنظیموں کے ملک بھر کی تمام مزدور یونینوں ، تاجروں اور عوام نے بند کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن مطالبات کو لے کر بند کیاگیا ہے وہ اپنی جگہ درست ہیں ، مرکزی حکومت پچھلے ساڑھے چار سال کے دوران ان مطالبوں پر توجہ دینے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...