معذورین کیلئے مختص ریزرویشن میں اضافہ زیر غور:اوما شری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3/دسمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے معذورین وبہبودی خواتین واطفال اوما شری نے کہا کہ حکومت کے اے اوربی درجے کے عہدوں میں معذورین کے لئے مختص 3؍فیصد ریزرویشن کو بڑھاکر4فیصد کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ بنگلورو کے فریڈم پارک میں عالمی یوم معذورین کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں اوما شری نے کہا کہ اس سلسلے میں قوانین مرتب کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2016-17 کے دوران معذورین کیلئے تین پہیہ والی دو ہزار گاڑیاں تقسیم کرناتھا لیکن موٹر کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے مقررہ وقت پر گاڑیوں کو تقسیم نہیں کیاجاسکا۔ انہوں نے بتایا کہ جو ٹنڈر طلب کئے گئے تھے انہیں منسوخ کرکے از سرنو ٹنڈر طلب کئے گئے ہیں۔ جس کے بعد موٹرگاڑیوں کی کمپنیاں جلد از جلد گاڑیاں فراہم کریں گی اور حکومت ان معذورین میں مذکورہ گاڑیوں کو تقسیم کردے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2017-18کے دوران28کروڑ روپیوں کی لاگت سے4ہزار تین پہیہ والی گاڑیاں تقسیم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیاہے۔ اس کے لئے ٹنڈرز طلب کئے گئے ہیں۔ اوما شری نے بتایا کہ گونگے بہروں کا بیاہ گونگے بہروں کے ساتھ ہی کئے جانے کے متعلق کئی گزارشات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے لئے حکومت نے بھی اپنی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت معذورین کے بیاہ کے لئے 50ہزا روپیوں کی امدادی رقم جاری کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نابیناافراد کے بچوں کے لئے حکومت کی طرف سے دوبرسوں تک ہرماہ دو ہزار روپئے کی امدادی رقم جاری کی جائے گی۔وزیر موصوف نے معذورین کے شعبہ میں خصوصی طورپر خدمت انجام دے رہے رضاکارانہ تنظیموں، 5 خصوصی اساتذہ سمیت جملہ 15 افراد کو نشاندہی کرکے انہیں ریاستی سطح کے ایوارڈسے نوازا گیا ۔ ان کے علاوہ اہم کارنامہ انجام دینے والے دورضاکارانہ تنظیموں کو فی کس 50 ہزار روپئے نقد8 اداروں کے لئے فی کس 25؍ہزار روپئے نقد کے ساتھ سند پیش کی گئی اور خصوصی اساتذہ کے لئے 10ہزار روپئے نقد اورانفرادی خدمت انجام دے رہے افراد کے لئے فی کس 15ہزار روپئے نقد اور،مومنٹو اور سرٹی فکیٹ پیش کی گئی۔اس موقع پر پردیش کمیٹی کے کارگزار صدر دنیش گنڈوراؤ بھی موجود تھے، محکمہ پرنسپل سکریٹری، امامہادیون نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ محکمہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سداراجو نے خیر مقدم کیا۔اپنی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کرسکے وزیراعلیٰ سدارامیا نے اپنا پیغام روانہ کرتے ہوئے کہا کہ معذورین ملک کی انسانی وسائل کا ایک حصہ ہیں ان کا استعمال مناسب طریقے سے کرنے حکومت اور سماج کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ا ن کی کانگریس حکومت نے گزشتہ ساڑھے چارسال کے دوران معذورین کی فلاح وبہبودی کیلئے خصوصی فنڈمیں اضافہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کیخلاف کانگریس کا جاری کردہ ٹیپ جعلی، کرناٹک کانگریس رکن اسمبلی کابیان، کانگریس پریشان 

بی جے پی کے خلاف کانگریس کے ایک جاری کردہ ٹیپ سے کانگریس کی ٹکٹ پر جیت درج کرنے والے یلاپور کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار نے پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ٹیپ کو جعلی قرار دیاہے۔ اور اس بات کو غلط قرار دیا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے انہیں رقم کی پیشکش کی گئی تھی اور وزارتی عہدہ دینے کا بھی ...

کرناٹک انتخابات:کانگریس کے ان لیڈروں نے بگاڑ دیا بی جے پی کا کھیل

کانگریس صدر راہل گاندھی کے پارٹی کے اندر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں آگے بڑھانے کی پالیسی اپنانے کے باوجود کرناٹک میں جنتا دل (ایس) کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کے فارمولے کو انجام تک پہنچانے کی حکمت عملی میں پارٹی کے سینئر لیڈر ہی کام آئے۔