وی کے سنگھ نے 2012 میں بغاوت کی کوششوں کے لئے وزیراعظم سے کی جانچ کی مانگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2019, 8:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی7فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دور حکومت کے دوران 2012 میں ہندوستانی فوج کی جانب سے بغاوت کی کوششوں کے پیچھے حکومت میں شامل بڑے لیڈروں کے شامل ہونے کو لے کر میڈیا میں آئی خبروں کے بعد مرکزی وزیر اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ 2012 میں ان کے خلاف جو بغاوت کی باتیں کہی گئی وہ مکمل طور پر ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھی،جس پر انہوں نے اس وقت کے وزیر داخلہ سے جانچ کی مانگ کی تھی۔

وزیر مملکت برائے امورخارجہ جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ اب ایک بار جب پھر یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اس وقت کی حکومت کے دو وزیر ان کے خلاف سازش کر رہے تھے اور انہیں سازش میں پھنسنا چاہتے تھے،اب انہوں نے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔سابق آرمی چیف سنگھ کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہتے،وہ ابھی نہیں بتانا چاہتے کہ حکومت میں شامل کون کون وزیر اس سازش میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی اعلی سطحی جانچ ہونی چاہیے اور کون بڑے لوگ اس سازش میں شامل تھے، اس کا انکشاف ہونا چاہئے۔

جنرل وی کے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس پورے معاملے سے فوج کے حوصلے پر اثر پڑتا ہے۔اس ملک کی فوج حب وطن کااعلی معیار طے کرتی ہے۔ہندوستانی فوج ایسی کسی بھی چیز کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے اس معاملے پر ہندوستانی فوج سے معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کو 6 سال ہو گئے ہیں،اس کا وسیع علم ہونا چاہئے،ملک کے مفاد میں ایسی فرضی نیوز ملک کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے بدھ کو پریس کانفرنس کے ذریعے اس وقت حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یو پی اے حکومت کے 2 بڑے وزراء نے ہندوستانی فوج کے خلاف خبریں پلانٹ کروائی اور ان کی جانب سے ہندوستانی فوج کے خلاف غلط خبریں چھپوانے کی سازش بھی رچی گئی،ہم نے اس کے لئے سٹینڈنگ کمیٹی کے صدر سے میٹنگ بلانے کی مانگ بھی کی ہے، جس سے اس بات کی جانچ کی جا سکے کہ اس کے پیچھے کون تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...