بھٹکل :مزدوروں کے مطالبات حل کرنے اے آئی ٹی یو سی کا حکومت کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th October 2018, 8:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 29؍اکتوبر (ایس او نیوز) تعمیراتی مزدوروں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے ، حکومت فوری طورپر ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ لےکر کرناٹکا راجیا کٹّڈکٹّوو متو کلّووڈییو کواری کارمیکر سنگھ بھٹکل (تعمیراتی اور پتھر کان کنی مزدور سنگھ ) کی جانب سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت سرکار کو میمورنڈم پیش کیا گیا ۔

میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ تعمیراتی مزدور حادثاتی معاوضہ میں  10لاکھ تک اضافہ کریں ، مزدوروں کی ماہانہ پنشن 3000 اور پنشن عرضی دینے کے لئے کوئی وقت مقرر نہ کریں۔ مزدور علاج کے اخراجات کو 5لاکھ روپئے تک بڑھائیں اور یہ سہولت ان کے خاندان والوں کو بھی فراہم کریں۔ مستفیدین کی سہولیات کو تقسیم کرنے کے لئے مدت طئے کریں۔ مزدور شادی تعاون معاوضہ کی بھی مدت میں توسیع ، ای ایس آئی اور فیوچر فنڈ منصوبہ جاری کرنے ، فطری موت معاوضہ میں 5لاکھ روپئے زیادہ کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میمورنڈم میں ہر ایک تعلقہ میں مستقل مزدور انسپکٹر کے تقرر کا مطالبہ کیاگیاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے میمورنڈم وصول کیا۔ سنگھ کے ضلع سکریٹری جی این ریونیکر ، راگھویندر شٹی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔