ایران میں ہزاروں قیدیوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 11:45 PM | عالمی خبریں |

تہران،13ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے ایک مشترکہ بیان میں سنہ 1988ء میں ہزاروں ایرانی قیدیوں اور سیاسی کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کئے جانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ 11ستمبر سے جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ اجلاس 29ستمبر تک جاری رہے گا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر زید رعد الحسین کا کہنا ہے کہ ایران میں سنہ 1988ء میں سیاسی قیدیوں کی ماورائے عدالت پھانسیوں کی جامع تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی نے کام شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں سیاسی کارکنوں کا قتل عام روکنے کے لیے تہران حکومت کو عالمی اداروں کے مطالبات کا پابند بنانا ہوگا۔ خاص طور پر اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں ایران سے اس بارے میں باز پرس کرنا ہوگی۔

ایران میں سنہ 80ء کے عشرے میں قیدیوں کو دی جانی والی اندھا دھند پھانسیوں کی تحقیقات کے مطالبے کی پٹیشن پراڈمونڈ رائیس آرگنائزیشن سینٹر ، خواتین ہیومن رائٹئس انٹرنیشنل لیگ، بین الاقوامی آرگنائزیشن برائے فروغ تعلیم اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جولائی سے اکتوبر 1988ء کے چند ہفتوں کے دوران جیلوں میں ڈالے گئے ہزاروں قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔بیان کے مطابق قیدیوں کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتارے جانے کا حکم ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ علی خمینی کی جانب سے دیا گیا جس پر مجاھدین خلق سمیت اپوزیشن کی تمام نمائندہ تنظیموں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...