بھٹکل میں 69واں یوم ِ جمہوریہ کا شاندار جشن :طلبا و طالبات کی طرف سے ثقافتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th January 2018, 6:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:26/ جنوری (ایس اؤنیوز)تعلقہ انتظامیہ، تعلقہ پنچایت، بھٹکل بلدیہ اور پٹن پنچایت جالی کے اشتراک سے شہر کے نوائط کالونی میں واقع تعلقہ کھیل میدان میں 69یومِ جمہوریہ شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا ۔

تحصیلدار وی این باڈ کر نے پرچم کشائی کے بعد خطاب کیا۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے تقریب کی صدارت کرتےہوئے کہاکہ ملک میں تمام دھرموں ، مذہبوں کے لوگ مساویانہ زندگی گزارنے کی راہیں ہموار ہونی چاہئے، ملک کو ایک بہترین دستور کی تشکیل کرنےو الے مہان ہستیوں کا آج کے دن تذکرہ کرتے ہوئے عوام میں ان کی خدمات کو پیش کرنے کی بات کہی۔ مختلف شعبہ جات میں خصوصی کارکردگیوں کو انجام دینے والی شخصیتوں کی تہنیت کی گئی ۔ تعلقہ کے مختلف اسکولوں، کالجوں کے طلبا اور محکمہ پولس کے افسران اور عملہ مارچ پاسٹ میں شریک تھے۔ اسکول اور کالج طلبا کی طرف سے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

اسی موقع پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپنی ایک سال کی تنخواہ 5لاکھ روپئے بھٹکل کے کوگتی سنہیا خصوصی بچوں کی اسکول کو عطیہ کیا۔ ڈائس پر بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، تعلقہ پنچایت صدر ایشور بی نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، سندھو بی نائک، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار، ڈی وائی ایس پی شیوکمار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...