شمالی کوریا کا آخری جوہری تجربہ، زلزلے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے: رپورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2017, 12:45 PM | عالمی خبریں |

پیانگ یانگ26؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمالی کوریا کی طرف سے ستمبر میں کیے جانے والیجوہری دھماکے کے بعد آنے والے مصنوعی زلزلے میں اطلاعات کے مطابق کئی عمارتیں گر گئیں اور متعدد افراد بشمول سکول کے بچے ہلاک ہوئے۔شمالی کوریا نے 3 ستمبر کو اپنا چھٹا کامیاب جوہری تجربہ کیا جو ہائیڈروجن بم کا تجربہ تھا جسے بین البراعظمیٰ میزائل پر نصب کیا جا سکتا ہے۔اس وقت چین اور امریکہ کے زلزلے کے ماہرین نے بتایا تھا کہ اس دھماکے کی وجہ سے پنگ ری کے علاقے میں کم گہرائی کے دو زلزلے آئے جہاں شمالی کوریا کی جوہری تنصیب واقع ہے۔جاپان، جنوبی کوریا کے حکام اور متعدد غیر سرکاری تنظیموں کے ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان زلزلوں کی ممکنہ وجہ جوہری تجربہ تھا۔جنوبی کوریا کے' چوسن البو' اخبار کے مطابق ایک ذرائع جس نے حال ہی میں اس جگہ کا دورہ کیا، کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے وہاں ہونے والے نقصان سے ساؤتھ اور نارتھ ڈی ویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو آگاہ کیا۔ یہ ادارہ شمالی کوریا کے منحرفین کے ساتھ کام کرتا ہے۔تاہم اس ذرائع کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اخبار نے اس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سندونگ ری کے گاؤں میں کئی مکان اور ایک اسکول منہدم ہو گیا اور درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔چوسن البو کے مطابق " 3 ستمبر کو اتوار تھا لیکن 150 بچے کچھ کام کرنے کے لیے اپنے کلاس روم میں انتظار کر رہے تھے۔ اور لوگ اس وقت ہلاک و زخمی ہوئے جب اسکول کی عمارت کا نصف حصہ منہدم ہو گیا۔"ماہرین کے مطابق ستمبر میں ہونے والے پہلے دھماکے کے بعد 6.3 شدت کا زلزلہ آیا اور اس کی شدت وہی تھی جو ایک میگا ٹن ہائیڈروجن بم کے دھماکے کرنے سے پیدا ہونے والے زلزلے کی ہو سکتی ہے۔ پانچ منٹ کے بعد ماہرین زلزلہ نے 4.6 شدت کے زلزلے کی نشاندہی کی جو بظاہر ممکنہ بطور اس سرنگ کے منہدم ہونے کو ظاہر کرتا ہے جہاں یہ جوہری تجربہ کیا گیا تھا۔اکتوبر میں جاپان کے ایک ٹی وی چینل 'آساہی' نے پنگ ری کی جوہری تنصیب کے قریب ایک زیر زمین سرنگ کے منہدم ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر 200 افراد کے ہلاکت کا سبب بنی۔امریکہ کے موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اکتوبر میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ دو ہزار میٹر سے بلند پہاڑی چوٹی ماؤنٹ مین ٹاپ جس کے نیچے یہ تجربات کیے گئے تھے، وہ اتنی خستہ حال ہو گئی ہے کہ یہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے اور اس کی وجہ سے جوہری دھماکے سے پیدا ہونے والی تابکاری کا اخراج ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔