شمالی کوریا بظاہر جوہری تجربہ کرنے کیلئے تیار ہے: رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2017, 9:03 PM | عالمی خبریں |

سیول،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کی جوہری تجربے کرنے کی تنصیب کی سیٹ لائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں ہونے والی سرگرمی ظاہر کرتی ہیں کہ پیانگ یانگ جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر سکتا ہے۔شمالی کوریا کی ہتھیاروں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی مختص کردہ ویب سائٹ ”38 نارتھ“ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پیانگ یانگ کی طرف سے حکم ملتے ہی کسی بھی وقت یہ تنصیب جوہری تجربہ کرنے کے قابل ہے۔سائٹ کے مطابق سیٹ لائٹ سے لی گئی تصاویر میں تنصیب کے خاص طور پر شمالی حصے میں نئی سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں۔ان تصاویر میں سرنگوں میں استعمال ہونے والی چار گاڑیاں، آلات سے لدا ایک چھوٹا ٹرک اور خیمہ دکھائی دیتا ہے جس میں نیچے دیگر آلات رکھے ہو سکتے ہیں۔مزید برآں انتظامیہ کے مرکزی دفتر کے علاقے میں ایک چھوٹا ٹرک یا وین بھی کھڑی ہے جس کے ساتھ بعض نامعلوم اشیا اور سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں۔ مبصرین کے بقول یہ مختلف آلات ہو سکتے ہیں۔شمالی کوریا 2006ء سے پانچ جوہری تجربات کر چکا ہے جس میں سے دو گزشتہ سال کیے گئے تھے۔یہ ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں سے متعلق عائد پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے اور اس کے اقدام کو خطے میں کشیدگی اور عالمی امن کے لیے خطرہ تصور کر کے امریکہ سمیت مغربی ممالک تحفظات کا اظہار کرتے آ رہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔