افغانستان: مارچ کے دوران پرتشدد واقعات میں 121 شہری ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2018, 12:14 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 3اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) افغانستان میں مارچ کے دوران تشدد کی کارروائیوں میں 121 شہری ہلاک جب کہ 322 زخمی ہوئے۔ یہ بات شہریوں کے تحفظ کے حامی گروپ، ’سولین پراٹیکشن ایڈووکیسی گروپ‘ (سی پی اے جی) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔مہلک ترین حملہ 21 مارچ کو ہوا جب ایک خودکش بم حملہ آور نے شہریوں کو ہدف بنایا، جو کابل کے علاقے ’کرت سخی‘ پر ’نوروز‘ کی خوشیاں منا کر واپس آ رہے تھے۔ افغان اہل کاروں کے مطابق، حملے میں کم از کم 33 افراد ہلاک جب کہ 65 زخمی ہوئے۔حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ایک اور خودکش حملہ 23 مارچ کو جنوبی صوبہ? ہیلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں اْس وقت ہوا تھا جب وہاں کھیلوں کی ایک تقریب جاری تھی، جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک جب کہ 42 زخمی ہوئے تھے۔اس حملے کی کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی۔’سی پی اے جی‘ نے افغان قومی سکیورٹی اور دفاعی افواج پر بھی الزام لگایا ہے کہ 17 مارچ کو مشرقی صوبہ? ننگرہار کے ضلعے چپرھار میں ایک فوجی کارروائی کے دوران کم از کم آٹھ شہری ہلاک ہوئے۔افغان حکومت کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لیے اْنھوں نے سخت ہدایت نامہ تیار کیا ہے۔ لیکن، خودکش بم حملوں اور دہشت گردی کے دیگر حربوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر کنٹرول انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔افغان صدر کے ترجمان، شاہ حسین مرتضوی نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ ’’دہشت گرد گروپوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے دوران شہریوں کی زیادہ ہلاکتوں واقع ہوتی ہیں۔ اور یہ کہ کابل، ہیلمند اور ننگرہار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے سارے ہی شہری تھے۔اْنھوں نے مزید کہا کہ ’’افغان حکومت نے ’اے این ڈی ایس ایف‘ کو واضح ہدایت نامہ دیا ہے تاکہ شہری آبادی کی ہلاکتوں کو روکنے کی تمام تر کوششیں کی جائیں‘‘۔کچھ لوگ اس مسئلے کا الزام قیادت پر دیتے ہیں۔افغان فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل گل نبی احمدزئی نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ ’’بدقسمتی سے، جب تک حکومت قیادت کی سطح پر موجودہ مسائل کا حل تلاش نہیں کرتی، دونوں، شہری اور فوجی ہلاکتیں درپیش آتی رہیں گی‘‘۔اْنھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے فوجی حب الوطنی کے جذبے سے لڑتے ہیں۔ تاہم، قیادت کی سطح پر عدم انتظام کی کیفیت کا سامنا ہے۔ دشمن کو شکست دینے کے لیے افواج کو مناسب انداز سے استعمال نہیں کیا جاتا۔ اس لیے، بدقسمتی سے، زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔‘سنہ 2017میں 1000 ہلاکتں ہو چکی ہیں۔حالیہ دِنوں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں، انسانی حقوق سے وابستہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر نے بتایا ہے کہ 10 فی صد کمی کے باوجود، شہری متاثرین، جن میں ہلاکتیں اور زخمی دونوں شامل ہیں، اْن کی 2017 کے دوران کْل تعداد 10000 سے بھی زائد ہے۔رپورٹ میں ہلاکتوں کی 65 فی صد تعداد حکومت مخالف عناصر کی بتائی جاتی ہیں، جب کہ اِن میں سے 20 فی صد حکومت کے حامی افراد ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...